گزشتہ کچھ دنوں سے لکھنؤ واقع لولو مال سرخیوں میں ہے۔ لولو مال کے افتتاح کے دو دن بعد مال میں نماز پڑھے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد تنازعہ بڑھ گیا۔ اب مزید حالات خراب نہ ہوں، اس لیے پی اے سی کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی شرپسند عناصر پر ڈرون سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ نصف کلومیٹر پہلے پولیس نے بیریکیڈنگ لگا دی ہے جہاں پر چیکنگ کے بعد ہی مال کے اندر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کے روز دن بھر مال کے سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالنے کے بعد پولیس اس نتیجہ پر پہنچی تھی کہ نماز پڑھنے کے نام پر کچھ لوگوں نے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی۔ پہلے تو وہ لوگ مال میں پہنچے، نماز پڑھی، ویڈیو بنائی اور پھر نکل گئے۔ سی سی ٹی وی کا سچ سامنے آنے کے بعد ڈی سی پی گوپال گویل کو ہٹا دیا گیا تھا اور سوشانت گولف سٹی تھانے کے انسپکٹر اکشے پرتاپ سنگھ کو لائن حاضر کر دیا گیا تھا۔ فوٹیج میں نظر آ رہے چہروں کی بنیاد پر پولیس اب ان کی تلاش کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined