قومی خبریں

ریلوے میں 4 لاکھ روزگار کا اعلان بھی مودی حکومت کا ایک جملہ: چدمبرم

کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے مودی حکومت پر حملہ آور ہوتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں تقریباً 5 سال سے 282976 عہدے خالی ہیں اور حکومت اسے اچانک بھرنے کی بات کہتی ہے جو حیران کرنے والی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم نے روزگار کے سلسلے میں ایک بار پھر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے وزیر ریل پیوش گویل کی جانب سے ریلوے میں آئندہ دو سال میں 4 لاکھ تقرری کرنے کے اعلان کو 'ایک اور جملہ' بتایا۔ انھوں نے طنز کستے ہوئے کہا کہ تقریباً 5 سال خاموش بیٹھی حکومت اچانک خالی عہدوں کو بھرنے کے لیے جاگ گئی ہے۔

Published: undefined

پی چدمبرم نے اس سلسلے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ریلوے میں تقریباً 5 سال سے 282976 عہدے خالی ہیں اور حکومت اچانک سے جاگتی ہے اور کہتی ہے کہ ہم اسے تین مہینے میں بھریں گے۔ یہ ایک اور جملہ ہے۔" انھوں نے مزید کہا کہ "کئی سرکاری محکموں کی یہی کہانی ہے۔ ایک طرف خالی عہدے ہیں اور دوسری طرف بے روزگار نوجوان ہیں۔"

قابل ذکر ہے کہ بدھ کے روز مرکزی وزیر ریل پیوش گویل نے کہا تھا کہ ریلوے اگلے دو سالوں میں چار لاکھ لوگوں کو ملازمت کے مواقع دینے جا رہا ہے۔ ان کے مطابق پہلے مرحلہ کی بھرتی اسی سال مارچ-اپریل میں کی جائے گی اور دوسرے مرحلہ کی اگلے سال مئی-جون میں ہوگی۔

Published: undefined

اس سے قبل روزگار سمیت کئی ایشوز کو لے کر پی چدمبرم لگاتار مودی حکومت پر نشانہ سادھتے رہے ہیں۔ حال ہی میں 19 جنوری کو انھوں نے کہا تھا کہ "مودی کے دور میں آر بی آئی کے دو دو گورنروں کو بے عزت کیا گیا اور انھیں عہدہ چھوڑنے کے لیے مجبور کیا گیا۔ کبھی بھی آر بی آئی کے دو لگاتار گورنروں کو بے عزت کر کے انھیں عہدہ چھوڑنے کے لیے مجبور نہیں کیا گیا۔"

پی چدمبرم نے مزید کہا تھا کہ "مودی حکومت میں کم از کم حمایتی رقم (ایم ایس پی) ناکام رہی ہے۔ زراعتی پیداوار کی سرکاری خرید کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ ایک ملک کے طور پر ہمیں اپنے کسانوں کے لیے کم از کم اتنی آمدنی کا انتظام یقینی کرنا چاہیے کہ وہ زراعتی شعبہ میں بنے رہیں۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined