قومی خبریں

’ٹیکس ٹیرر‘ نے لی کیفے کافی ڈے کے مالک سدھارتھ کی جان، لاش نیتراوتی ندی سے برآمد

کیفے کافی ڈے کے مالک اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا کے داماد وی جی سدھارتھ کی لاش برآمد ہو گئی ہے۔ انھیں آخری بار پیر کی شب منگلورو میں نیتراوتی ندی کے پاس دیکھا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

’کیفے کافی ڈے‘ کے مالک وی جی سدھارتھ پیر کی شب سے غائب تھے اور 36 گھنٹے بعد ان کی لاش پولس نے برآمد کر لی ہے۔ خبروں کے مطابق سدھارتھ کی لاش کرناٹک کے منگلورو میں نیتراوتی ندی کے کنارے تیرتی ہوئی نظر آئی جسے مقامی مچھواروں نے دیکھا اور اسے باہر نکالا۔

Published: undefined

منگلورو کے پولس کمشنر سندیپ پاٹل کا کہنا ہے کہ ’’سدھارتھ کی لاش بدھ کی صبح 6 بجے ہوئیگ بازار کے پاس برآمد ہوئی ہے۔ لاش یہاں نیتراوتی ندی کے کنارے تیرتی ہوئی نظر آئی جسے مچھوارےنکال کر باہر لائے۔‘‘ پولس کمشنر نے بتایا کہ وہ سدھارتھ کے گھر والوں کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ وہ آ کر لاش کی شناخت کریں اور آگے کی کارروائی کی جا سکے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ سدھارتھ کے ڈرائیور نے پہلے ہی بتایا تھا کہ سدھارت اُلال شہر میں واقع پل تک گھومنے کے لیے آئے تھے۔ وہاں انھوں نے پیر کی شب کار رکوائی اور پیدل ہی نکل گئے۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ’’میں ان کا انتظار کر رہا تھا۔ 90 منٹ تک وہ واپس نہیں آئے تو پولس کو خبر دی۔‘‘ سدھارتھ کے لاپتہ ہونے کے بعد ان کا ایک خط سامنے آیا تھا جس میں انھوں نے انکم ٹیکس محکمہ پر ظلم کا الزام عائد کیا تھا۔

Published: undefined

سدھارتھ نے اس خط میں لکھا ہے کہ ’’ایک سابق ڈی جی نے مائنڈ ٹری کے ساتھ معاہدہ بلاک کرنے کے لیے ان کے شیئرس کو دو بار اٹیچ کیا، جب کہ ترمیم شدہ ریٹرنس ان کی جانب سے فائل کیے جا چکے تھے۔‘‘ سدھارتھ نے آئی ٹی محکمہ کی اس کارروائی کو نامناسب بتایا ہے اور لکھا ہے کہ ’’اس کی وجہ سے پیسے کی کمی ہو گئی تھی۔‘‘

Published: undefined

سدھارتھ نے اس خط میں مزید لکھا ہے کہ ’’میں اپنے سرمایہ کاروں اور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرس سے معافی مانگتا ہوں اور میں اب سرینڈر کرتا ہوں۔‘‘ انھوں نے کہا کہ 37 سال کی جدوجہد سے اپنی کمپنیوں میں 30 ہزار ملازمتیں نکالیں۔ لیکن اپنی تمام کوششوں کے باوجود ان کمپنیوں کو فائدہ کا بزنس بنانے میں ناکام رہا۔‘‘ انھوں نے آگے لکھا کہ ’’مجھ پر قرض دہندگان کا بہت زیادہ دباؤ ہے اور کسی کو دھوکہ دینا مقصد کبھی نہیں رہا، لیکن ایک صنعت کار کے طور پر میں ناکام رہا۔‘‘

Published: undefined

منگلورو پولس نے وی جی سدھارتھ کے فون کی جانچ کے بعد ایک انکشاف یہ بھی کیا ہے کہ 10 دنوں کے اندر وی جی سدھارتھ کے پاس انکم ٹیکس کی درجنوں کال آئی تھیں۔ اس سے اشارہ مل رہا ہے کہ کیفے کافی ڈے کے مالک سدھارتھ کی جان ’ٹیکس ٹیرر‘ نے لی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined