تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کل اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی اور ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کی معطلی بھی منسوخ کر دی اور ان کو امیدوار بنا دیا ۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی اس کو لے کر بی جے پی سے ناراض ہیں اور انہوں نے بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔واضح رہے ٹی راجہ سنگھ پر پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔
Published: undefined
اویسی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر انعام دیا ہے دیا ہے اور انہیں پورا اعتماد ہے کہ نوپور شرما کو بھی انعام دیا جائے گا۔ نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کو مودی کی بی جے پی میں سب سے تیزی سے ترقی دی جاتی ہے۔ اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا،’’نریندر مودی نے اپنے محبوب کو انعام دیا۔ پورا بھروسہ ہے کہ نوپور شرما کو بھی پی ایم کا آشیرواد ملے گا۔ نفرت انگیز تقریر مودی کی بی جے پی میں ترقی کا تیز ترین طریقہ ہے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے حال ہی میں لوک سبھا رکن رمیش بدھوڑی نے بی ایس پی کے رکن دانش علی کو مسلمان ہونے کی وجہ سے ایوان میں کافی کچھ کہا تھا لیکن ابھی معاملہ لو ک سبھا اسپیکر کے پاس سنوائی کے لئے ہے کہ بی جے پی نے انہیں راجستھان کے ایل علاقہ کی ذمہ داری دے دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined