این سی پی اجیت پوار گروپ کے سینئر رہنما بابا صدیقی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ بابا صدیقی پر فائرنگ کی گئی جس میں انہیں تین گولیاں لگیں۔ اس واقعے کے فوراً بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔ اس واقعہ کے بعد مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ بابا صدیقی تین بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔
Published: undefined
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا، 'ایک ہی دن میں دو اموات کی خبر واقعی بہت افسوسناک ہے۔ بابا صدیقی کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے۔ یہ مہاراشٹر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو ظاہر کرتا ہے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ ان کے خاندان، دوستوں اور ساتھیوں سے میری تعزیت۔
Published: undefined
حکام نے بتایا کہ نرمل نگر میں کولگیٹ گراؤنڈ کے قریب بابا صدیقی کے بیٹے اور رکن اسمبلی ذیشان صدیقی کے دفتر کے باہر پیش آنے والے واقعہ کے فوراً بعد دو لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب اجیت پوار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک تعزیتی پیغام میں اس حملے کو انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت قرار دیا۔ پوار نے کہا، ’’مجھے یہ جان کر صدمہ پہنچا ہے کہ اس واقعہ میں ان کی موت ہوگئی‘‘۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ وہ ایک اچھے دوست اور ساتھی سے محروم ہو گئے ہیں۔ اجیت پوار نے کہا کہ ہم نے ایک ایسے رہنما کو کھو دیا ہے جس نے اقلیتی برادری کے لیے جدوجہد کی اور سیکولرازم کی وکالت کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز