اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے کچھ دنوں پہلے حضرت محمدؐ کی حیات پر ایک متنازعہ کتاب شائع کی جس پر خوب ہنگامہ برپا ہے۔ اب آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے ان کے خلاف کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اویسی نے بدھ کے روز حیدر آباد کے پولیس کمشنر سے ملاقات کی اور وسیم رضوی پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے اپنی کتاب میں پیغمبر محمدؐ کے خلاف قابل اعتراض باتیں لکھی ہیں۔ پولیس کمشنر سے ملاقات کے بعد اویسی نے کہا کہ انھیں رضوی کے خلاف مجرمانہ معاملہ درج ہونے کی یقین دہانی ملی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ انھیں جلد ہی گرفتار کیا جائے گا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ وسیم رضوی نے غازی آباد کے ڈاسنا واقع مہاکالی مندر میں پوجا کے بعد مہنت یتی نرسنہانند سرسوتی سے اپنی متنازعہ کتاب ’محمد‘ کا اجرا کرایا تھا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اسلام دنیا میں کیوں آیا اور دہشت گردانہ نظریہ کیوں رکھتا ہے، اسی کا انکشاف کتاب میں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وسیم رضوی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ کتاب پیغمبر محمد صاحب کے کردار کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ اس کتاب کے تعلق سے مسلم طبقہ میں کافی ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ وسیم رضوی پر اہانت رسولؐ کا الزام عائد کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی لگاتار بڑھ رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز