قومی خبریں

وزیر اعظم مودی نے تو نیتن یاہو کو بھی شرمندہ کر دیا :اویسی

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ انہوں نے خصوصی ایلچی اسرائیل بھیجا تھا اور اسرائیلی قیادت سے ماہ رمضان میں غزہ پر بمباری بند کرنے کے لئے کہا تھا ۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

جیسے جیسے لوک سبھا انتخابات آگے بڑھ رہے ہیں ویسے ویسے  امیدواروں کے حملے بھی سخت ہوتے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم مودی نے اس الیکشن میں اپنے بہت سے دوستوں کو ٹھکرا دیا۔ پہلے اس نے اپنے دوستوں پر ٹیمپو میں کالا دھن بھیجنے کا الزام لگایا اور اب اس نے اپنے رول ماڈل نیتن یاہو کو بھی شرمندہ کیا۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق درحقیقت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے ٹوئٹر پر لکھا، "ہمیں بتائیں کہ نیتن یاہو نے آپ کی بات کیوں نہیں سنی؟ ہمیں لگتا تھا کہ آپ کی تمام غیر ملکی لیڈروں سے بہت گہری دوستی ہے۔ مودی حکومت نے اقوام متحدہ میں ہر بار جنگ بندی کی قرارداد سے دوری کیوں بنائی ۔" اویسی نے الزام لگایا کہ ’’اڈانی ایلبٹ‘‘ اسرائیل کو ڈرون برآمد کررہا ہے۔

Published: undefined

اسدالدین اویسی نے کہا کہ ابھی چند روز قبل بھارت سے 27 ہزار ٹن دھماکہ خیز مواد بحری جہاز کے ذریعے اسرائیل بھیجا جا رہا تھا اور اسپین کی حکومت نے اس جہاز کو اسپین کی بندرگاہ پر رکنے کی اجازت نہیں دی۔ مسلمانوں کے تعلق سے کارنر کیے جانے کے معاملے پر، انہوں نے کہا، "آپ کو مسلمانوں کے بارے میں اس لیے کارنر کیا جا رہا ہے کہ آپ اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔ آپ لوک سبھا کا الیکشن مسلمانوں کی نفرت پر لڑ رہے ہیں اور آپ کو کارنر نہیں کیا جانا چاہیے؟"

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج  تک چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ "رمضان کا مہینہ چل رہا تھا، میں نے اپنے خصوصی ایلچی کو اسرائیل بھیجا اور ان سے کہا کہ وہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو بتائیں اور سمجھائیں کہ کم از کم رمضان کے دوران غزہ پر بمباری نہ کریں۔" وزیر اعظم  مودی نے کہا کہ اسرائیل نے بھی اس پر عمل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن آخر کار دو تین دن تک لڑائی ہوئی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined