ممبئی کے باندرہ ٹرمینس پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات بھگدڑ مچ گئی۔ اس بھگدڑ میں 9 مسافر کے زخمی ہوںے کی خبر ہے جس میں 2 کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ دیر رات 2 سے 3 بجے کا بتایا جاتا ہے۔ ممبئی سے گورکھپور جانے والی ٹرین جب پلیٹ فارم پر پہنچی تو وہاں پر لوگوں کی کافی بھیڑ تھی۔ پولیس بھی اس بھیڑ کو قابو کرنے میں ناکام رہی۔ لوگ ٹرین میں چڑھنے کی جلد بازی کرنے لگے، جس سے کچھ گر پڑے اور پھر بھگدڑ مچ گئی۔ اس حادثہ میں زخمی ہوئے لوگوں کو علاج کے لیے بھابھا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
یہ حادثہ باندرہ ٹرمینس کے پلیٹ فارم نمبر-1 پر پیش آیا۔ ٹرین نمبر 22921، باندرہ گورکھپور ایکسپریس ٹرین کے نکلنے کا وقت صبح 5.10 بجے تھا، لیکن ٹرین پلیٹ فارم پر2.55 بجے آکر لگ گئی۔ ایسے میں مسافر جلدی سے ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کرنے لگے اور اسی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔
Published: undefined
ابھی تہوار کا موسم چل رہا ہے اور دیوالی آنے والی ہے ایسے میں ریلوے اسٹیشنوں پر لوگوں کی بھیڑ ہونا عام سی بات ہے۔ بھیڑ کے سبب ہمیشہ اس طرح کے واقعات کا خدشہ بنا رہتا ہے۔ واضح ہو کہ ممبئی میں کام کرنے والے لوگ بڑی تعداد میں دیوالی کے موقع پر اپنے گھر آتے ہیں۔ ان میں زیادہ تر لوگ اتر پردیش اور بہار کے باشندے ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے گورکھپور کی ٹرین میں چڑھنے کے لیے لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی تھی جو بے قابو ہو گئی اور بھگدڑ مچ گئی جس میں کئی لوگ زخمی ہو گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined