نئی دہلی: برخاست ٹرینی آئی اے ایس پوجا کھیڈکر کے متنازعہ کیس کے بعد یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کو 30 سے زائد افسران اسناد میں جعلسازی کے الزامات کے ساتھ شکایات موصول ہوئی ہیں۔ پوجا کھیڈکر کیس کے بعد یہ معاملہ مزید سنگین شکل اختیار کر گیا ہے اور ان افسران پر بھی انہی کی طرح اپنے دستاویزات اور دیگر تفصیلات میں جان بوجھ کر غلط معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔
Published: undefined
یو پی ایس سی نے پوجا کھیڈکر کے کیس کے بعد ان افسران کی شکایات کو مزید تحقیقات کے لیے محکمہ عملہ و تربیت (ڈی او پی ٹی) کو بھیج دیا ہے۔ اگر الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو ان افسران کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔ دریں اثنا، حکومت اور مختلف ادارے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے فعال اقدامات کر رہے ہیں کہ مستقبل میں ایسی دھاندلیاں نہ ہوں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ملک کے سب سے مشکل اور باوقار امتحانات میں سے ایک یو پی ایس سی کے سول سروس امتحان کے ذریعے آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس اور آئی آر ایس جیسے افسران کا انتخاب ہوتا ہے۔ ان افسران کو ملک کی ترقی اور سیکورٹی کے اہم امور سنبھالنے کی ذمہ داری دی جاتی ہے۔ اس لیے امتحانات میں دھاندلی یا افسران کے انتخاب میں کسی بھی قسم کی غلط فہمی سنگین مسئلہ بن سکتی ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق، یو پی ایس سی نے شکایات کو ڈی او پی ٹی کو بھیج دیا ہے، جہاں ان مزید کارروائی کی جائے گی۔ حکومت اس معاملے میں معذوری کے معیار اور کوٹہ کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فعال اقدامات کر رہی ہے۔ ڈی او پی ٹی اور ایل بی ایس این اے اے (لبسنا) ایک پروٹوکول تیار کر رہے ہیں تاکہ کوتاہیوں کی نشاندہی اور ان کے حل میں مدد مل سکے۔
Published: undefined
یو پی ایس سی نے حال ہی میں اپنے سافٹ ویئر اور پروٹوکول کو اپ ڈیٹ کیا ہے تاکہ نام بدلنے سے متعلق دھوکہ دہی کو روکا جا سکے۔ نئے نظام سے یہ پتہ چل سکے گا کہ آیا کسی امیدوار کا نام، جو کہ ان کی پیدائش کی تاریخ سے جڑا ہے، یو پی ایس سی امتحانات کے دوران تبدیل ہوا ہے یا نہیں۔
Published: undefined
اس دوران، حکومت نے پوجا کھیڈکر کو بھارتیہ انتظامی خدمات (آئی اے ایس) سے فوری طور پر برطرف کر دیا ہے۔ ان کے خلاف او بی سی کوٹہ کے غلط استعمال کے الزامات کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔ اس سے قبل، یو پی ایس سی نے 31 جولائی کو ان کی امیدواری کو مسترد کر دیا تھا اور ان کے مستقبل کے امتحانات میں بیٹھنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined