قومی خبریں

بہار: انتخاب لڑنے والی 370 خواتین میں سے محض 26 ہوئیں فتحیاب!

اسمبلی انتخاب میں 3733 امیدوار انتخابی میدان میں تھے، جن میں محض 370 خواتین تھیں، جو کل امیدواروں کا محض9.91 فیصد ہیں۔ اس انتخاب میں محض 26 خواتین منتخب ہوئی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پٹنہ: بہار میں اس بار اسمبلی انتخاب میں اتریں 26 خواتین نے جیت کا پرچم بلند لہرایا۔ اس بار کے انتخاب میں 3733 امیدوار انتخابی میدان میں تھے، جن میں محض 370 خواتین تھیں، جو کل امیدواروں کا محض9.91 فیصد ہے۔ اس انتخاب میں محض 26 خواتین منتخب ہوئی ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے ٹکٹ پر سب سے زیادہ نو خواتین انتخاب جیت کر اسمبلی پہنچی ہیں۔ وہیں جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کی چھ، راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی) کی سات خواتین جیتنے میں کامیاب رہی ہیں۔ اسی طرح کانگریس کی دو، ہندوستانی عوام مورچہ ( ہم) اور وکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی) کی ایک۔ ایک خاتون امیدوار نے انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Published: undefined

خواتین کی ہمدردی کا دعویٰ کرنے والی قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے) نے اس بار کے انتخاب میں 37 خواتین کو ٹکٹ دیا تھا۔ این ڈی اے میں شامل جے ڈی یونے سب سے زیادہ 22، بی جے پی نے 13 ہم اور وی آئی پی نے ایک۔ ایک خاتون کو ٹکٹ دیا۔ ان میں سے بی جے پی سے نو خواتین رینو دیوی، شریہ سی سنگھ، نکی ہیمبرم، کویتا دیوی، رشم ورما، گائتری دیوی، نشا سنگھ، بھاگیرتھی دیوی اور ارونا دیوی نے جیت حاصل کی ہے۔ اسی طرح جے ڈی یو سے چھ خواتین امیدوار مینا کماری، لیثی سنگھ، شالینی مشرا، شیلا کماری، بھارتی، اور وینا بھارتی نے جیت حاصل کی ہے۔ ہم کے ٹکٹ پر جیوتی دیوی جبکہ وی آئی پی کے ٹکٹ پر سورنا سنگھ منتخب ہوئی ہیں۔

Published: undefined

مہا گٹھ بندھن کی جانب سے 24 خواتین انتخابی میدان میں تھیں۔ مہا گٹھ بندھن میں شامل آرجے ڈی نے 16، کانگریس نے سات اور سی پی آئی ایم ایل نے محض ایک خاتون کو امیدوار بنایا ہے۔ سی پی آئی اور سی پی آئی ایم نے کسی خاتون امیدوار کو میدان میں نہیں اتارا۔ آرجے ڈی کے ٹکٹ پر سات خواتین وینا سنگھ، ریکھا دیوی، سنگیتا کماری، ویبھا دیوی، انیتا دیوی، کرن دیوی اور منجو اگروال نے کامیابی کا پرچم لہرایا۔ اسی طرح کانگریس کے ٹکٹ پر نیتو کماری اور پرتیما کماری نے جیت حاصل کی۔ سی پی آئی ایم ایل کی کوئی خاتون جیت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئیں۔

Published: undefined

اسی طرح لوک جن شکتی پارٹی ( ایل جے پی) نے 22، بہوجن سماج پارٹی ( بی ایس پی) نے آٹھ، راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آر ایل ایس پی) نے نو این سی پی نے محض پانچ خواتین کو امیدوار بنایا، جن میں کوئی خاتون جیت حاصل نہیں کرسکی۔

Published: undefined

غورطلب ہے کہ بہار میں سال 2015 کے اسمبلی انتخاب میں کل 272 خواتین امیدوار کھڑی ہوئیں تھیں جن میں 28 خواتین منتخب ہوئیں۔ اس وقت مہا گٹھ بندھن میں شامل جے ڈی یو، آرجے ڈی اور کانگریس کی جانب سے 25 خواتین امیدوار کو انتخابی میدان میں اتارا گیا، جن میں سے 23 نے جیت حاصل کی۔ جے ڈی یو اور آرجے ڈی نے 10-10 اور کانگریس نے پانچ خواتین کو امیدوار بنایا تھا جن میں جے ڈی یو کی نو، آرجے ڈی کی سبھی دس اور کانگریس کی چار خواتین امیدوار کامیاب ہوئی تھیں۔ انتخاب میں بی جے پی نے 13، اس کی حلیف ایل جے پی نے چار، ہم نے چار اور آر ایل ایس پی نے ایک خاتون امیدوار کو انتخابی میدان میں اتارا تھا۔ بی جے پی کی چار خواتین نے انتخاب میں کامیابی حاصل کی، ہم، آر ایل ایس پی کے ٹکٹ پر کوئی خاتون جیت حاصل نہیں کر سکیں۔ بوچہا (محفوظ) سے آزاد امیدوار بے بی کماری نے وزیر ٹرانسپورٹ رمئی رام کو شکست دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined