ہماچل پردیش میں آج اسمبلی احاطے میں گورنر بنڈارو دتاتریہ کا محاصرہ کرنے کے بعد بجٹ اجلاس کی بقیہ مدت کے لئے معطل کئے گئے پانچ کانگریسی اراکین اسمبلی میں سے ایک ہرش وردھن چوہان نے معطلی کو حکومت کی ’تانا شاہی‘ قرار دیا ہے۔ ضلع سرمور سے شلائی کے ایم ایل اے چوہان نے کہا کہ جوہوا اسمبلی سے باہر ہوا، معطلی جیسی کارروائی نہیں ہونی چاہیے تھی۔
Published: undefined
ہرش وردھن چوہان نے کہا کہ ’’ہم اسمبلی کے باہر بیٹھیں گے اور حکومت کی پالیسیوں کی مسلسل مخالفت کرتے رہیں گے۔‘‘ انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ اسمبلی سے خطاب کے دوران گورنر نے خطاب کے پانچ سے چھ صفحات پڑھے تھے جس کے بعد وہ آخری صفحہ پر آگئے اور خطاب کو ختم کردیا گیا۔ چوہان نے کہا کہ اپوزیشن کا کسی طرح کا کوئی ارادہ گورنر کے ساتھ بدسلوکی کانہیں تھا۔ اپوزیشن گورنر کے ساتھ بات کرنا چاہتا تھا جس کے لیے کانگریسی اراکین نعرہ بازی کررہے تھے۔ لیکن اسی درمیان بی جے پی ایم ایل اے اور وزیر و ڈپٹی اسپیکروہاں آکر دھکا مکی کرنے لگے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت تاناشاہی رویہ اختیار کر کے اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ہماچل پردیش میں اپوزیشن کانگریس کے ممبران کے ذریعہ گورنر بنڈارو دتاتریہ کا محاصرہ کئے جانے کے بعد اپوزیشن لیڈر مکیش اگنی ہوتری سمیت پانچ ارکان اسمبلی کو رواں اجلاس کی مدت تک معطل کردیا گیا۔اسمبلی اسپیکر وپن پرمار نے اپوزیشن ممبران کے سلوک کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’انوکھا‘ قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوس ناک ہے کہ گورنر کو کانگریس کے ممبران کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ اسمبلی کی تاریخ میں کبھی ایسا بے قابو ماحول نہیں دیکھا گیا۔
Published: undefined
پارلیمانی امورکے وزیر سریش بھاردواج نے اگنی ہوتری، ہرش وردھن چوہان، سرندر کمار، ستپال رائے زادہ اور وینا کمار کو بجٹ اجلاس کے بقیہ حصے کے لئے معطل کرنے کی تجویز پیش کی۔تجویز پر وزیراعلیٰ جئے رام ٹھاکر نے کہا کہ جس طرح گورنر سے بدسلوکی کی گئی وہ ناقابل برداشت تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر کے حفاظتی عملے سے بھی دھکامکی کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مظاہرین نے گورنر کی کار کے بونٹ پر بھی مکے مارنے کی کوشش کی، جوحفاظت کو خطرے میں ڈالنے والاکام تھا اور کانگریسی ممبران کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ بعد ازاں اسمبلی اسپیکر نے استحقاق کی خلاف ورزی کی تحریک پڑھی اور ووٹ تقسیم کے لئے ایوان میں رکھا۔ حکمراں بی جے پی کے اراکین نے اسے صوتی ووٹ سے منظور کیا اور وپن پرامر نے مذکورہ پانچ کانگریسی ممبران کو اجلاس کے بقیہ حصے کے لئے معطل کرنے کا اعلان کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز