ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹوئنٹی۔20سیریز کے پہلے میچ میں کراری شکست کے بعد ہندستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بدھ کو کہاکہ ان کی ٹیم نے میچ کے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔
کپتان نے میچ کے بعد کہاکہ ٹوئنٹی۔20 میچ میں 200رنوں کا تعاقب کرنا کبھی آسان نہیں ہوتا۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں وکٹ بچاکر رکھنے ہوتے ہیں لیکن ہم مسلسل اپنے وکٹ گنواتے رہے جس کی وجہ سے ہم میچ جیتنے سے کافی دور رہ گئے۔
روہت نے کہاکہ ہم نے پہلے کئی بار 200رن سے زیادہ کا ہدف حاصل کیا ہے لیکن اس کے لئے آپ کو ایک مضبوط شراکت کی ضرورت پڑتی ہے اور جب آپ بڑی شراکت نہیں کرپاتے تو اتنے بڑے ہدف کو حاصل کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہدف کا تعاقب کرسکتے تھے اور آج کے میچ میں ہم آٹھ بلے بازوں کے ساتھ کھیلے تھے لیکن بڑی شراکت نہیں ہونے کی وجہ سے ہم اس ہدف کو حاصل کرنہیں کرسکے۔
Published: undefined
کپتان روہت شرما نے میزبان نیوزی لینڈ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے پورے میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ نے اچھا کھیل کھیلا، انہوں نے اچھی شراکت داری کی جس سے وہ بڑے اسکور تک پہنچے۔ ہمارا اگلا میچ آکلینڈ میں ہے وہاں کے حالات کو دیکھتے ہوئے اہمیں اچھی کارکردگی کرنے کی امید ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایک ٹیم کے ناطے ہم ہدف کا تعاقب آرام سے کرسکتے ہیں اور ہم نے پہلے بھی کئی بڑے اہداف کا پیچھا کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہدف کتنا بھی بڑا ہو ہم اسے حاصل کرسکتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں کرسکے۔ خیال رہے کہ بدھ کو نیوزی لینڈ نے پہلے مقابلے میں ہندستان کو 80رن کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔ ہندستان کا نیوزی لینڈ سے اگلا مقابلہ جمعہ 8فروری کو آکلینڈ میں ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined