قومی خبریں

پانچ ستونوں پر مبنی ہے ہماری ’انصاف کی لڑائی‘، راہل گاندھی نے پریس کانفرنس میں ’رام لہر‘ پر بھی کیا اظہارِ خیال

’’نیائے یاترا کے پیچھے نیائے کا آئیڈیا ہے اور اس کے پانچ ستون ہیں جو ملک کو طاقت دیں گے، انہیں ستونوں کومضبوط کرنے کے لیے کانگریس پارٹی ایک پروگرام بہت جلد ملک کے سامنے پیش کرے گی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران آسام میں ایک پریس کانفرنس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کانگریس پارٹی کی نیائے یاترا کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نیائے کی لڑائی پانچ ستونوں پر مبنی ہے۔ وہ ستون ہیں یووا (نوجوان) نیائے، حصہ داری نیائے، ناری (خواتین) نیائے، کسان نیائے اور مزدور نیائے۔ یہی وہ پانچ ستون ہیں جو ملک کو طاقت دیں گے اور انہی ستونوں کو مضبوط کرنے کے لیے کانگریس پارٹی ایک پروگرام بہت جلد ملک کے سامنے پیش کرے گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ راہل گاندھی کی نیائے یاترا فی الوقت آسام کے بارپیٹا سے گزر رہی ہے اور اسی مقام پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اس نیائے یاترا کے پیچھے نیائے کا آئیڈیا ہے اور اس میں ہمارے پانچ ستون ہیں جو ملک کو طاقت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب بھی لوگوں سے بات کرتا ہوں تو یہی بات سامنے آتی ہے کہ ریاست میں بیروزگاری، بدعنوانی اور مہنگائی عروج پر ہے۔ ہر کوئی اسی کی شکایت کرتا ہے۔ کسان پریشان ہیں اور نوجوانوں کو ملازمت نہیں مل رہی ہے۔‘‘ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ’’ہم انہی مسئلوں کو اٹھا رہے ہیں اور ہمیں کامیابی بھی مل رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے اس موقع پر آسام کے وزیراعلیٰ سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’وہ کسی کو بھی ڈرا سکتے ہیں لیکن کانگریس پارٹی کو نہیں ڈرا سکتے کیونکہ کانگریس پارٹی ڈرنے والی نہیں ہے۔ وہ میرے اوپر کیس لگا سکتے ہیں، کیونکہ ان کے دل میں ڈر ہے۔ وہ ڈرے ہوئے ہیں کہ آسام  کی عوام کانگریس کے ساتھ کھڑی ہے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ کا صرف ایک ہی  کام ہے، نفرت پھیلانا، ایک دھرم کو دوسرے دھرم سے لڑانا، ایک زبان کو دوسری زبان سے لڑانا۔ وہ یاترا کی جس قدر مخالفت کررہے ہیں، یاترا کا اتنا ہی فائدہ ہو رہا ہے۔ جو تشہیر ہمیں نہیں ملتی وہ آسام کے وزیراعلیٰ اور امت شاہ کے ذریعے ہمیں مل رہی ہے۔‘‘ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ’’مندر جانے سے روکنا، کالج جانے سے روکنا یا پد یاترا روکنا یہ تو ان کی خوفزدہ کرنے کی ٹیکٹس ہے لیکن ہم ڈرتے نہیں ہیں۔ نیائے یاترا گاؤں گاؤں تک جا رہی ہے۔ لوگ بھی پوچھ رہے ہیں کہ آخر راہل گاندھی کو روکا کیوں جا رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا کہ ’’بی جے پی جب یاترا میں رکاوٹ ڈالتی ہے  تو اس سے وہ یاترا کی مدد ہی کررہی ہوتی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’میں چاہتا ہوں کہ یاترا کو روکا جائے۔ ہمیں کالج میں جانے سے روکیں۔ کالج میں جانے سے روکا تو پورا کالج باہر آگیا، تمام طلبہ نے ہمیں سنا اور ملک نے سنا۔ جو بھی اس یاترا میں آنا چاہتا ہے آسکتا ہے۔ انڈیا الائنس کی پارٹیوں کو بھی بلایا گیا ہے اور سب کو مدعو بھی کیا گیا ہے۔ اگر وہ آتے ہیں تو ہمیں اچھا لگے گا۔‘‘

Published: undefined

رام مندر کے پران پرتشٹھا اور رام لہر سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’پران پرتشٹھا کا پروگرام دراصل بی جے پی کا سیاسی پروگرام تھا۔ رہی بات رام لہر کی تو ایسی کوئی لہر نہیں ہے۔ ہمارا پانچ نیائے کا پلان ہے اور یہ ملک کو مضبوط بنانے کا پلان ہے۔‘‘ واضح رہے کہ آسام میں راہل گاندھی کی نیائے یاترا کو روکنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے، اسی کے تحت یاترا پر حملے بھی ہوئے اور راہل گاندھی کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined