نئی دہلی: کانگریس نے پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے انتقام کی سیاست کے تحت پی چدمبرم کی آواز دبانے کے لئے ان کے خلاف سازش رچی۔ نیز ان کے خلاف دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا۔
Published: undefined
لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پی چدمبرم کانگریس پارٹی کے لئے اہم رہنما ہیں ۔ ان کے خلاف بدنیتی سے کارروائی کی گئی۔ جو شخص ملک کا وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ رہا ہو، اس کے گھر میں پولس چھلانگ لگا کر اندر ایسے گھسی تھی جیسے وہ اسامہ بن لادن کے رشتہ دار ہوں۔ آج انہیں ضمانت ملنے سے صاف ہو گیا کہ ان کے خلاف بڑی سازش رچی گئی ہے۔
Published: undefined
ادھیر رنجن چودھری نے مزید کہا کہ حکو مت کو چدمبرم کی تنقید پسند نہیں تھی اور ان کے منہ کو بند کرنے کے لئے انہیں جیل بھیجا گیا تھا ۔ یہ انتقام کی سیاست اوربدلے کی آگ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی مستقل نہیں رہتا ہے۔ آج کوئی وزیر اعظم یا وزیر ہے تو کل نہیں رہے گا ۔ عہدے کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہئے۔
Published: undefined
انہوں نے سوال کیا کہ آخر چدمبرم کے یہاں پولس کا دیوار سے چھلانگ لگا کر جانے کی کیا ضرورت تھی ۔ انہیں بتا کر بھی جایا جا سکتا تھا ۔ اگر وہ فرار ہونے کی کوشش کرتے تو پولس گولی تک مار سکتی تھی ۔ لیکن حکومت کے رویے سے ملک میں اس کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز