ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد لگاتار بڑھ رہی ہے۔ ہندوستان میں اب تک تقریباً 210 سے زیادہ لوگ اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ہندوستان میں مہاراشٹر ایک ایسی ریاست ہے جہاں کورونا سے سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹر حکومت نے چار شہروں کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن اس درمیان میڈیکل اسٹورس اور اہم دکانوں کو کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ چار شہروں کو لاک ڈاؤن کرنے کا یہ حکم 31 مارچ تک کے لیے ہے۔
Published: undefined
اس لاک ڈاؤن کی جانکاری مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے دی۔ انوھں نے کہا کہ ہم نے ممبئی، پونے، پمپری، ناگپور اور ایم ایم آر حلقہ کو 31 مارچ تک لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن راشن و سبزی کی دکانیں اور دوائی کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ اس کے علاوہ ضروری خدمات بھی جاری رہیں گی۔ حالانکہ حکومت نے کہا ہے کہ لوگوں کو بہت زیادہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
Published: undefined
بہر حال، 31 مارچ تک غیر ضروری سامانوں اور شراب کی دکانیں، مال سمیت کئی ادارے بند رہیں گے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ پوری دنیا لوگوں کو گھر میں رہنے کی صلاح دے رہی ہے اس لیے لوگ بہت ضروری کام سے ہی باہر نکلیں اور جو کام گھر میں رہ کر ہو سکتا ہے، اسے گھر پر ہی کریں۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی بتایا کہ سرکاری دفاتر کو پوری طرح سے بند نہیں کیا جائے گا، لیکن یہاں 25 فیصد حاضری ہی رہے گی۔
Published: undefined
دہلی میں بھی سبھی مالوں کو بند کرنے کا دیا گیا حکم
کورونا وائرس کے بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے بھی سبھی مالوں کو بند کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہم سبھی مال (کرانہ، فارمیسی اور سبزی دکانوں کو چھوڑ کر) کو بند کر رہے ہیں۔ حکومت نے سبھی مالس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صرف مال میں موجود ضروری دکانیں ہی کھلی رہیں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز