سری نگر: سی آر پی ایف کے آئی جی آپریشنز ذوالفقار حسن نے کہا کہ سی آر پی ایف نے ملک بھر پھیلے کشمیریوں کی مدد کے لئے ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے۔
فوج کی 15 ویں کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ ڈھلون اور آئی جی پولس سویم پرکاش پانی کے ساتھ منگل کے روز یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار حسن نے کہا کہ ملک بھر میں پھیلے ہوئے کشمیریوں کی مدد کے لئے ایک ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔
Published: 19 Feb 2019, 7:10 PM IST
انہوں نے کہا کہ اگر ملک کے کسی بھی حصے میں کسی کشمیری کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ ہماری ہیلپ لائن کے ساتھ رابطہ قام کرسکتا ہے۔ انہوں نے ملک میں پھیلے کشمیریوں کو حفاظت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا 'خوشی کی بات یہ ہے کہ اب تک متعدد کشمیری طلباء نے ہماری ہیلپ لائن پر رابطہ کیا ہے'۔
Published: 19 Feb 2019, 7:10 PM IST
ذوالفقار نے کہا کہ کشمیری کسی بھی وقت ہماری ہیلپ لائن نمبر 14411 پر رابطہ کرکے مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ پلوامہ خود کش دھماکے کے حوالے سے انہوں نے کہا 'ہم اس دھماکے میں شہید ہوئے جوانوں کے پسماندگان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملوثین کو تحت قانون سزادی جائے گی'۔
قابل ذکر ہے کہ پلوامہ خود کش دھماکے کے بعد ملک بھر میں پھیلے کشمیریوں کو مبینہ طور ہراساں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ملک کی مختلف ریاستوں کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبا نے تعلیم ادھوری چھوڑ کر گھروں کا راستہ اختیار کر رہے ہیں اور کئی مرچنٹ بھی جان بچانے کے واسطے گھروں کا رخ ہی اختیار کر رہے ہیں۔
ریاست کی سرمائی راجدھانی جموں میں پلوامہ خود کش دھماکے کے بعد صورتحال اس قدر بگڑ گئی کہ حکام کو کرفیو نافذ کرنا پڑا جو گذشتہ پانچ دنوں سے بدستور جاری ہے۔
Published: 19 Feb 2019, 7:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 19 Feb 2019, 7:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز