بنگالورو: کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے ہفتہ کو کہا کہ آئین ان کے لیے قرآن، گیتا اور بائبل ہے، انہوں نے کہا کہ جب انتظامیہ کی بات آتی ہے تو یہ ہر ایک ہندوستانی کے لیے مقدس کتاب ہے۔ وزیر جی پرمیشور تبدیلی مذہب قانون میں ترمیم کی مخالفت پر رد عمل ظاہر کر رہے تھے۔
Published: undefined
جی پرمیشور نے کہا کہ آئین ہر ایک کو اپنی مرضی کے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی دیتا ہے۔ جبکہ بی جے پی نے تبدیلی مذہب کے خلاف قانون سازی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون آئین کے خلاف تھا۔ ہماری حکومت آئین پر پوری طرح سے عمل کرتی ہے، اس لیے تبدیلی مذہب قانون کو واپس لیا جاتا ہے۔
Published: undefined
بی جے پی کے اس الزام پر بات کرتے ہوئے کہ مفت چاول کا اعلان کرنے سے قبل کانگریس لیڈران نے مرکزی حکومت سے رابطہ قائم نہیں کیا تھا، پرمیشور نے کہا کہ ریاستی حکومت مرکزی حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چلتی۔ انہوں نے کہا کہ منشور میں جو وعدہ کیے گئے ہیں، وہ اب پورے ہونے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined