نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پیر کو پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر آسکر فرنانڈیز کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’فرنانڈیز مزدوروں اور پسماندہ طبقوں کے مسیحا تھے۔‘‘ اپنے تعزیتی پیغام میں انھوں نے کہا کہ’’تجربہ کار رکن پارلیمنٹ فرنانڈیز دلی طور سے کانگریس کے رکن تھے اور وہ ہر سطح پر تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے وقف تھے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس صدر نے بتایا کہ فرنانڈیز اتنے حساس مرکزی وزیر تھے جو ہمیشہ مزدوروں اور پسماندہ طبقات کے مفادات کو اہم سمجھتے تھے۔ ان کی سادگی، دیانتداری، عاجزی اور عوامی زندگی میں ان کی مہذب شخصیت سب کے لیے ایک تحریک ہے۔ سونیا گاندھی نے فرنانڈیز کی موت کو ملک اور پارٹی کے ہر کارکن کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ اپنے پیغام میں انھوں نے آسکر فرنانڈیز کے خاندان، ان کے قریبی لوگوں اور حامیوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز