گجرات کے موربی پل حادثہ کے لیے ذمہ دار کمپنی ’اوریوا گروپ‘ گجرات ہائی کورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے عارضی معاوضہ کی رقم جمع کر دی ہے۔ اوریوا نے منگل کے روز کارگزار چیف جسٹس اے جے دیسائی اور جسٹس بیرین ویشنو کی بنچ کو مطلع کیا کہ اس نے حادثہ کے متاثرین کے لیے 14.62 کروڑ روپے معاوضہ کی رقم ریاستی قانونی خدمات اتھارٹی میں جمع کرا دی ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے گجرات ریاستی لاء سروس اتھارٹی کے اراکین کو ہدایت دی ہے کہ متاثرین کی مناسب طریقے سے پہچان کے بعد افسران کے ذریعہ سے عارضی معاوضہ کی تقسیم یقینی بنائی جائے۔ واضح رہے کہ 22 فروری کو عدالت نے حکم دیا تھا کہ 135 مہلوکین کے گھر والوں کو عارضی معاوضہ کی شکل میں 10-10 لاکھ روپے اور حادثہ میں زخمی ہوئے سبھی 56 لوگوں کو 2-2 لاکھ روپے دیئے جائیں۔
Published: undefined
دراصل اوریوا گروپ برطانوی دور کی تعمیرات کی دیکھ بھال اور رکھ رکھاؤ کے لیے ذمہ دار ہے۔ کمپنی نے معاوضہ کی رقم جمع کرنے کے ساتھ ساتھ پیشکش کی ہے کہ حادثے میں یتیم ہوئے سات بچوں کی تعلیم، علاج اور رہنے کا انتظام بھی یقینی کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ اوریوا گروپ ای-بائک، گھریلو سامان اور گھڑیاں بناتی ہے۔ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر جئے سکھ پٹیل کو موربی حادثہ معاملہ میں کلیدی ملزم بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پٹیل سمیت 9 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو فی الحال عدالتی حراست میں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز