ممبئی: مہاراشٹر کے پونہ شہر کے پولیس کمشنر ڈاکٹر شیشوے نے آج یہاں گزشتہ دنوں شہر میں منعقدہ بی جے پی کے رکن اسمبلی کی شادی تقریب میں کورونا بیماری سے متعلق معاشرتی دوری بنائے رکھنے والی رہنمایانہ ہدایتوں کی دھجیاں اڑانے اور تقریب میں مہمانوں کی اکثریت کو بغیر ماسک پہنے پائے جانے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔
Published: undefined
پولیس کمشنر نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے اسٹنٹ کمشنر کو حکم دیا ہے کہ وہ اس ضمن میں تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ پیش کریں۔ واضح رہے کہ شادی کی اس تقریب میں ریاست کے بی جے پی سربراہ چندرکانت پاٹل اور سابق وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے بھی شرکت کی تھی۔
Published: undefined
رام ستپوتے ریاست کے شولاپور شہر سے پہلی مرتبہ بی جے پی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اتوار کے روز ان کی شادی کا استقبالیہ پونہ شہر میں منعقد کیا گیا تھا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا اور وہ اب ریاست کے سیاسی گلیاروں میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔
Published: undefined
ویڈیوز میں بی جے پی کے قدآور لیڈران چندرکانت پاٹل، دیویندر فڈنویس، پرساد لاڑ اور دیگر کو بغیر ماسک پہنے لوگوں سے انتہائی قریب سے بات چیت کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جو کورونا وبا کے دوران معاشرتی دوری بنائے رکھنے والے اصولوں کے خلاف ہے۔
Published: undefined
مرکزی حکومت و ریاستی حکومتوں نے لاک ڈاون میں نرمی برتنے کے لئے جو رہنمایانہ خطوط مرتب کیے ہیں اس کے مطابق شادی کی تقریب سمیت کسی بھی سماجی تقریب میں صرف پچاس 50 افراد کی ہی اجازت دی گئی ہے، جبکہ متذکرہ شادی کی اس تقریب میں بیک وقت ہال میں سینکڑوں افراد موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز