ایک طرف اتر پردیش میں جرائم کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں، اور دوسری طرف دلتوں پر مظالم کا سلسلہ بھی رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ بندیل کھنڈ کے للت پور ضلع میں تین دبگوں نے ایک دلت نوجوان کو اس قدر پیٹا کہ اس کا ہاتھ ٹوٹ گیا۔ اس نوجوان کی غلطی صرف اتنی تھی کہ اسے پیاس لگی تو ملزمین کی دکان پر رکھے مٹکے سے پانی لے کر پی لیا۔ اس سے ناراض ملزمین نے نہ صرف اس دلت شخص کی پٹائی کی بلکہ اس کے تین گھر والوں کو بھی خوب پیٹا۔ اس تعلق سے پولس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے اور تینوں ملزمین کی تلاش جاری ہے۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع کے مطابق تھانہ ناراہٹ کے گاؤں امریا باشندہ سنتوش اہیروار نے بتایا کہ وہ گزشتہ یکم نومبر کو منک کی دکان پر گیا تھا۔ وہاں اسے پیاس لگی تو اس نے جگ اٹھا کر دکان پر رکھے مٹکے سے پانی بھر کر پی لیا۔ اس سے ناراض ہو کر منک نے اپنے بیٹے پرکاش کے ساتھ مل کر اس سے گالی گلوچ اور مار پیٹ کی۔ الزام ہے کہ منک نے ذات پر مبنی الفاظ کا استعمال کیا اور اتنی پٹائی کی کہ سنتوش کا ہاتھ ٹوٹ گیا۔ اس کے بعد دبنگ اس کے گھر پہنچ گئے اور چچا، چچی سمیت گھر کے دیگر اراکین سے بھی مار پیٹ کی جس میں تین لوگ زخمی ہو گئے۔
Published: undefined
پولس نے مظلوم کی شکایت پر منک، پرکاش اور شیر سنگھ پر سنگین دفعات کے تحت معاملہ درج کر لیا ہے اور تینوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولس سپرنٹنڈنٹ کیپٹن ایم ایم بیگ نے بتایا کہ دو فریق میں مار پیٹ ہوئی تھی اور ایک فریق کی شکایت پر تین لوگوں کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined