آج لوک سبھا کی کارروائی کے بعد مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کے ساتھ جس بداخلاقی کا مظاہرہ کیا، اس کی اپوزیشن پارٹیاں شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ خصوصاً اپوزیشن پارٹیوں کی خاتون اراکین پارلیمنٹ نے اس واقعہ کو افسوسناک ٹھہرایا ہے۔ این سی پی لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’’لوک سبھا میں آج افسوسناک مناظر دیکھنے کو ملے۔ ایوان کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد محترمہ سونیا گاندھی کے خلاف کی گئی غیر ضروری نعرے بازی سے میں حیران رہ گئی۔ ہم سبھی کو ایوان کی ذمہ داریاں سمجھنی چاہئیں، اور ایوان کے وقار کو برقرار رکھنا چاہیے۔‘‘
Published: undefined
شیوسینا لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پرینکا چترویدی نے سونیا گاندھی کے ساتھ اسمرتی ایرانی کی بدتمیزی کو شرمناک قرار دیا۔ انھوں نے کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گگوئی کے ایک ٹوئٹ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ’’یہ بی جے پی اراکین اسمبلی کا شرمناک اور غنڈہ گردی والا رویہ ہے۔ اس غنڈہ گردی کی سبھی کو مذمت کرنی چاہیے جس کی قیادت ایک بزدل وزیر نے کی جو خود گوا میں غیر قانونی کارروائیوں کے علاوہ فرضی تعلیمی حلف ناموں کے الزامات کا سامنا کر رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے بھی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے رویے پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور بی جے پی پر جھوٹ بولنے کا الزام بھی عائد کیا۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’اس وقت میں لوک سبھا میں تھی جب 75 سالہ سینئر لیڈر کو اس طرح گھیر لیا گیا جس طرح لکڑبگھوں کا جھُنڈ گھیر لیتا ہے۔ ان کے سامنے ٹوکا ٹوکی کی گئی۔ یہ سب اس وقت کیا گیا جب وہ ایک دیگر سینئر خاتون لیڈر، جو چیئرپرسن پینل ہیں، کی طرف گئیں اور ان سے بات کی۔‘‘ ساتھ ہی موئترا نے یہ بھی لکھا کہ ’’پریس میں بی جے پی کے جھوٹے بیان پڑھ کر حیران ہوں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined