نئی دہلی: ہنڈنبرگ رپورٹ پر راجیہ سبھا میں جمعہ کو بھی ہنگامہ جاری رہا اور ایوان کی کارروائی دوپہر 2:30 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ صبح ایوان کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے ضابطہ 267 کے تحت 15 ارکان کے التوا کے نوٹس موصول ہونے کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوٹس التزام کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے خارج کیے جاتے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ نوٹس کانگریس کے ملکارجن کھڑگے، پرمود تیواری اور ایمی یاگنک، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی پرینکا چترویدی، دراوڑ منیترا کزگم کے تروچی شیوا، بائیں بازو کی پارٹیوں کے جان برٹاس، کے ایلاورم اور کے شیواداسن، تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے کے کیشو راؤ اور دیگر ارکان نے دیئے ہیں۔
Published: undefined
اس کے بعد جب چیئرمین نے ایوان میں وقفہ سوال کرانے کی کوشش کی تو کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے اونچی آواز میں بولنا شروع کردیا۔ چیئرمین نے کہا کہ ایوان میں انتظام ہونےکے بعد ہی کارروائی چل سکتی ہے۔ انہوں نے ارکان سے پرسکون ہونے کی اپیل کی لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ اس پر دھنکھڑ نے ایوان کی کارروائی 2.30 بجے تک ملتوی کر دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز