اتر پردیش اسمبلی میں پیر کے روز منی پور کے واقعہ پر مذمتی قرارداد لانے کے مطالبہ کو لے کر اپوزیشن پارٹیوں نے خوب ہنگامہ کیا۔ حزب مخالف لیڈر اکھلیش یادو نے کہا کہ ہمارے ملک کی ایک ریاست میں تشدد ہو رہا ہے، کیا ہم اس کی مذمت بھی نہیں کر سکتے۔ اس پر اسمبلی اسپیکر نے کہا کہ ہم دوسری ریاستوں کی بحث نہیں کر سکتے۔ اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا نے 30 منٹ کے لیے ایوان ملتوی کر دیا۔
Published: undefined
حزب مخالف لیڈر اکھلیش یادو نے منی پور میں ہو رہے تشدد پر مذمتی قرارداد پاس کرنے کا مطالبہ کیا۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ ہمارے ملک کی ایک ریاست میں تشدد برپا ہے، کیا ہم اس کی مذمت بھی نہیں کر سکتے۔ اس پر اسمبلی چیف نے کہا کہ ہم دوسری ریاستوں کی بحث نہیں کر سکتے۔ اس پر اکھلیش نے کہا کہ کیا اس پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بیان نہیں جاری کر سکتے۔ انھیں اس پر بولنا چاہیے اور منی پور میں ہو رہے تشدد کی مذمت کرنی چاہیے۔
Published: undefined
حزب مخالف لیڈر وِدھان بھون میں منی پور میں ہو رہے تشدد پر بحث کرنے کا مطالبہ کیا اور خوب نعرے بازی کرتے رہے۔ اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا نے کہا کہ ابھی آپ کہہ رہے ہیں کہ منی پور کی بحث کرو۔ کل کوئی کہے گا کہ بنگال میں ہوئے تشدد کی بحث کرو یا کیرالہ کی بحث کرو۔ اس سے غلط روایت کی شروعات ہوگی۔ اس کے بعد انھوں نے ایوان کے آنجہانی اراکین کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کارروائی شروع کی۔ اس پر سبھی اراکین خاموش ہو گئے اور اپنی اپنی جگہوں پر بیٹھ گئے۔ پھر ہنگامہ کے سبب قانون ساز کونسل کی کارروائی 30 منٹ بعد ملتوی کر دی گئی۔
Published: undefined
اس سے قبل سماجوادی پارٹی لیڈران کے ذریعہ منی پور تشدد پر مذمتی قرارداد پاس کرنے کے مطالبہ کو لے کر یوپی اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا نے کہا کہ سبھی لیڈر اپنے اپنے علاقوں کی فکر کریں اور وہاں سے متعلق سوال اٹھائیں۔ انھوں نے کہا کہ کسی دیگر ریاست میں ہو رہے تشدد کی بحث یہاں نہیں ہو سکتی۔ سبھی اراکین سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے علاقوں سے جڑے سوالات ہی اٹھائیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined