قومی خبریں

اپوزیشن کا اکٹھا ہونا بی جے پی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی: اسٹالن

اسٹالن نے کہا کہ بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے اور  سیاسی طور پر مخالفین سے لڑنے کے بجائے، بزدلی اور تکبر کا سہارا لے رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

تمل ناڈو کے وزیر اعلی اور ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن نے پارٹی کی زیر قیادت سیکولر پروگریسو الائنس (ایس پی اے) کے رہنماؤں کا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ وزیر وی سینتھل بالاجی کی گرفتاری کے معاملے میں بی جے پی کے انتقامی رویہ کی مخالفت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں اپوزیشن کا ایک ساتھ آنا 'جابر' بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

Published: undefined

ایس پی اے کے رہنماؤں نے منی لانڈرنگ کیس میں مسٹر سینتھل بالاجی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کل کوئمبٹور میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور اسےمرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرتے ہوئے حزب اختلاف کے خلاف بی جے پی کے ذریعہ شروع کیا گیا سیاسی انتقام قرار دیا۔

Published: undefined

مسٹر اسٹالن نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کو احساس ہو گیا ہے کہ شکست اس کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا، '' بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے سیاسی طور پر مخالفین سے لڑنے کے بجائے، بزدلی اور تکبر کا سہارا لے رہی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے 23 جون کو حزب اختلاف کی زیادہ تر سیاسی جما عتیں بہار میں جمع ہو رہی ہیں   اور اس اجلاس کو حزب اختلاف کی 2024 کے عام انتخابات کے لئے تیاری کہا جا رہا ہے۔ حزب اختلاف کے اس  اجلاس سے  حکمراں جماعت بھی فکر مند نظر آ رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined