قومی خبریں

سائیں بابا مندر میں سی آئی ایس ایف کی تعیناتی پر تنازعہ، شیرڈی شہر میں یکم مئی سے ہڑتال کا اعلان

مشہور سائیں بابا مندر کے لیے مقرر سی آئی ایس ایف سیکورٹی کی مشترکہ طور سے مخالفت کر رہی مختلف تنظیموں نے یہاں کے سبھی بازاروں، ٹرانسپورٹرس اور کاروباریوں سے بند کی اپیل کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سائیں بابا مندر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سائیں بابا مندر، تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستان کے مشہور مذہبی سیاحتی مقامات میں سے ایک شیرڈی شہر کے سائیں بابا مندر میں سی آئی ایس ایف کی تعیناتی کے فیصلے کو لے کر تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ مندر انتظامیہ اور سائیں بھکتوں کی طرف سے مندر میں سی آئی ایس ایف کی مجوزہ تعیناتی کی مخالفت میں یکم مئی سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال اور بند کا اعلان کیا گیا ہے۔ افسران نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور سائیں بابا مندر کے لیے مقرر سی آئی ایس ایف سیکورٹی کی مشترکہ طور سے مخالفت کر رہی مختلف تنظیموں نے یہاں کے سبھی بازاروں، ٹرانسپورٹرس، کمرشیل کاروباری اور ہاسپیٹیلٹی صنعت سے بند کی اپیل کی ہے۔ حالانکہ مندر کے ایک افسر نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ شری سائیں بابا سنستھان ٹرسٹ (ایس ایس ایس ٹی) کا شہری باشندوں کی ہڑتال سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

Published: undefined

ایک افسر نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر بتایا کہ سائیں بابا مندر کھلا رہے گا اور اس کی دیگر سبھی سہولیات ہمیشہ کی طرح ملتی رہیں گی۔ سی آئی ایس ایف سیکورٹی کب تعینات کی جائے گی، ہمیں اس کی جانکاری نہیں ہے۔ ابھی مہاراشٹر پولیس یہاں سیکورٹی مہیا کر رہی ہے، اور ہمارے پاس میٹل ڈٹیکٹر، سی سی ٹی وی وغیرہ جیسی دیگر سیکورٹی انتظامات ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سائیں بابا مندر 4.5 ایکڑ میں پھیلا ہوا ہے اور ایس ایس ایس ٹی کی دیگر سرگرمیاں تقریباً 350 ایکڑ میں پھیلی ہیں۔ حالانکہ سی آئی ایس ایف سیکورٹی کا دائرہ صرف مندر والے علاقہ تک ہی محدود رہے گا۔ ایک افسر کا کہنا ہے کہ مرکز کو ایک انٹیل رپورٹ ملنے کے بعد ممکنہ خطرات یا ممکنہ حملوں سے مندر احاطہ اور اس کے آس پاس والے علاقوں کو محفوظ رکھنے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ شیرڈی شہر کی آبادی تقریباً 25000 ہے۔ سائیں بابا مندر میں روزانہ 50000 سے زیادہ بھکت زیارت کے لیے پہنچتے ہیں جو دنیا بھر میں ہندوستان سے 2 کروڑ سے زیادہ مریدوں کو جوڑتا ہے۔ بہرحال، شہری باشندوں کا کہنا ہے کہ سی آئی ایس ایف ایک اسپیشل فورس ہے جو اہم عوامی اداروں کی سیکورٹی کو سنبھالنے کے لیے ہے، اور اس کے پاس شیرڈی جیسے مذہبی مقام کی سیکورٹی چیلنجز کا سامنا کرنے کی کوئی مہارت نہیں ہے۔ لوگوں کو یہ بھی اندیشہ ہے کہ اگر سی آئی ایس ایف نے ایس ایس ایس ٹی مندر کی سیکورٹی اپنے ہاتھ میں لے لی، تو اس کے نتیجہ میں مقامی لوگوں، سیاحوں اور دیگر لوگوں پر غیر ضروری پابندیاں لگیں گی، جس سے ان کے روزگار کے مواقع متاثر ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined