قومی خبریں

سیکولرزم سے متعلق تمل ناڈو کے گورنر کا بیان تنازعہ کا شکار، اپوزیشن نے کہا ’پہلے آئین کو توجہ سے پڑھ لیں‘

اپوزیشن نے تمل ناڈو کے گورنر آر این روی کو توجہ سے آئین پڑھنے کا مشورہ دیا ہے، آر این روی نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ سیکولرزم یوروپی سوچ ہے اور اس کی ہندوستان میں کوئی ضرورت نہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ٹی این روی، تصویر tnrajbhavan.gov.in</p></div>

ٹی این روی، تصویر tnrajbhavan.gov.in

 

تمل ناڈو کے گورنر آر این روی کے اس بیان پر اپوزیشن نے تلخ رد عمل ظاہر کیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ سیکولرزم یوروپی سوچ ہے، نہ کہ ہندوستانی۔ آر این روی کے بیان پر تمل ناڈو کی برسراقتدار پارٹی ڈی ایم کے، کانگریس اور دیگر پارٹیوں نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اعلیٰ آئینی عہدہ پر بیٹھے شخص کو ایسے بیان دینا زیب نہیں دیتا اور انھیں آئین کو بغور پڑھنا چاہیے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ آر این روی نے پیر کے روز کنیاکماری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’سیکولرزم ایک یوروپی سوچ ہے، نہ کہ ہندوستانی۔ ہمیں ہندوستان میں ایسے نظریہ کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کی بنیاد یوروپ میں پڑی تھی کیونکہ وہاں چرچ اور راجہ کے درمیان جنگ دیکھنے کو ملتی تھی۔ ہندوستان کو سیکولرزم کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’اس ملک کے لوگوں کے ساتھ بہت سارے دھوکے کیے گئے ہیں اور ان میں سے ایک یہ ہے کہ انھیں سیکولرزم کی غلط تشریح دی گئی ہے۔‘‘

Published: undefined

گورنر آر این روی کے بیان پر تمل ناڈو کی برسراقتدار پارٹی ڈی ایم کے کے ترجمان ٹی کے ایس ایلنگووَن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’گورنر کو ہندوستانی آئین پڑھنا چاہیے... آرٹیکل 25 کہتا ہے کہ مذہب کی آزادی ہونی چاہیے، جسے شاید وہ نہیں جانتے۔ انھیں آئین کو پورا پڑھنا چاہیے۔ ہمارے آئین میں 22 زبانیں فہرست بند ہیں۔‘‘

Published: undefined

تمل ناڈو گورنر کے متنازعہ بیان پر کانگریس رکن پارلیمنٹ منکم ٹیگور نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا ہے کہ ’’بیرون ممالک میں سیکولرزم کا نظریہ الگ ہو سکتا ہے، ہندوستان میں ہم سبھی دیگر مذاہب کا احترام کرتے ہیں، ہم سبھی دوسری روایات کا احترام کرتے ہیں اور ہم سبھی دوسروں کی رسوم کا بھی احترام کرتے ہیں، اور یہی ہندوستان میں سیکولرزم کا نظریہ ہے... کیا گورنر ہمارے آئین کے بنیادی اصولوں کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟‘‘

Published: undefined

سی پی ایم لیڈر ورندا کرات نے اس معاملے میں کہا کہ ’’گورنر نے غالباً آئین کے نام پر حلف لیا ہے۔ سیکولرزم ہمارے آئین کا مضبوط حصہ ہے اور مذہب کو سیاست سے الگ رکھنا بھی اس کے اندر موجود ہے۔ کل، وہ دعویٰ کر سکتے ہیں کہ ہندوستانی آئین ہی ایک غیر ملکی نظریہ ہے۔ یہ آر ایس ایس کی سمجھ کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ شرمناک ہے کہ ایسے شخص کو تمل ناڈو جیسی اہم ریاست کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کا بھی بیان آر این روی کے تبصرہ پر سامنے آیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اس طرح تو فیڈرلزم بھی ایک یوروپی سوچ تھی۔ ایک شخص، ایک ووٹ بھی ایک یوروپی سوچ تھی۔ کیا ہم یہ اعلان کر دیں کہ کچھ لوگوں کو ووٹ دینے کا حق نہیں ہوگا؟ جمہوریت بھی ایک یوروپی سوچ تھی جس کی جانکاری مہاراجاؤں اور راجاؤں کے ذریعہ حکمراں ہندوستان کو نہیں تھی۔ کیا ہم یہ اعلان کر دیں کہ اس ملک میں جمہوریت کو ختم کر دیا جائے گا؟‘‘

Published: undefined

سی پی آئی لیڈر ڈی راجہ نے بھی تمل ناڈو کے گورنر کو ان کے متنازعہ بیان کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے کہا تھا کہ اگر ہندو راشٹر حقیقت بن گیا تو ملک کو بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined