بہار میں اسمبلی میں کل پٹرول۔ ڈیژل کی بڑھتی قیمتوں ، مہنگائی ، زہریلی شراب سے اموات اور میٹرک امتحان میں پرچہ لیک ہونے کے معاملے کو لیکر اپوزیشن کے اراکین نے زبردست ہنگامہ کیا ۔
Published: 23 Feb 2021, 7:11 AM IST
اسمبلی کی کاروائی شروع ہوتے ہی سی پی آئی ایم ایل کے ستیہ دیو رام نے پٹرول ۔ ڈیژل کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ کا مسئلہ اٹھایا ۔ اسمبلی اسپیکر وجے کمار سنہا نے کہاکہ ” آپ ابھی جو موضوع اٹھا رہے ہیں اس کے لئے وقت مقرر ہے ۔ ابھی وقفہ سوالات کا وقت ہے اسے ہونے دیاجائے ۔
Published: 23 Feb 2021, 7:11 AM IST
سی پی آئی ایم ایل کے ساتھ ہی سی پی آئی کے اراکین بڑھتی مہنگائی اور پٹرول ۔ ڈیژل کی قیمتوں میں ہورہے بے تحاشہ اضافہ کے معاملے پر ایوان میں فورا ً بحث کرانے کے مطالبے پر بضد رہے ۔ اسمبلی اسپیکر نے ان کے مطالبے پر دھیان نہیں دیا اور وقفہ سوالات جاری رکھنے کی ہدایت دی تب بایاں محاذ کے اراکین ایوان کے درمیان میں آکر شو رو غل اور نعرے بازی کرنے لگے ۔
Published: 23 Feb 2021, 7:11 AM IST
اسمبلی اسپیکر مسٹر سنہا نے کہاکہ 76 میں سے 73 سوالات کے جواب آن لائن توسط سے آچکے ہیں۔ دو جواب کو متعلقہ محکموں کو منتقل کر دیا گیا ہے ۔ سوال کنندہ رکن ایوان میں آنے سے قبل آن لائن توسط سے ملے جواب کو پڑھ لیں اور اس کے بعد ایوان میں ضمنی سوالات پوچھیں۔ انہوں نے مختصر سوالات پوچھنے کیلئے راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے للت یادو کانام پکارا ۔ اس پر مسٹر یادو نے کہاکہ ایوان ابھی منظم نہیں ہے اس لئے اسمبلی اسپیکر پہلے ایوان کو منظم کر یں تبھی وہ سوال پوچھ پائیں گے ۔
Published: 23 Feb 2021, 7:11 AM IST
ایوان میں شورو غل کےد رمیان ہی جب اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو اپنی بات کہنے کیلئے کھڑے ہوئے تب اسمبلی اسپیکر نے شورو غل اور نعرے بازی کر رہے اراکین سے اپنی سیٹوں پر جانے کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ غیر منظم ایوان میں اپوزشن لیڈر اپنی بات نہیں رکھ سکیں گے ۔ برائے مہر بانی آپ اپنی سیٹ پر جائیں اور اپوزیشن لیڈر کو بولنے کا موقع دیں۔ اس کے بعد بھی سی پی آئی ایم ایل کے اراکین ایوان کے درمیان ہی ڈٹے رہے ، حالانکہ انہوں نے اس درمیان نعرے بازی کم کر دی تب اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے کہاکہ انتہائی سنگین موضوع کو لیکر تحریک التوا تجویز پیش کی گئی ہے اس لئے تحریک التوا تجویز کو منظور کیاجائے ۔
Published: 23 Feb 2021, 7:11 AM IST
مسٹر یادو نے کہاکہ میٹرک امتحان کے سوشل سائنس کا پرچہ لیک ہونے کے بعد آج ایک بار پھر ہندی کا پرچہ لیک ہواہے ۔ انہوں نےکہاکہ بہار میں میٹرک کا امتحان سی بی ایس ای کی طرز پر لئے جانے کا دعویٰ کیاجاتاہے لیکن سی بی ایس ای کا پرچہ کبھی بھی لیک نہیں ہوتاہے جبکہ بہار بورڈ کا پرچہ بار۔ بار لیک ہوتاہے ۔ یہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہورہاہے ، یہ ایک سنگین مسئلہ ہے ۔
Published: 23 Feb 2021, 7:11 AM IST
اپوزیشن لیڈر نے گوپال گنج زہریلی شراب معاملے کو بھی اٹھایا اورکہاکہ وزیراعلیٰ ابھی ایوان میں ہی موجود ہیں اور وہ یقین دہانی کرائیں کہ اس معاملے میں قصور واروں کو بخشا نہیں جائے گا اور ایسے واقعات آئندہ نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پٹرول ۔ ڈیژل کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کو لیکر اپوزیشن کا مطالبہ جائزہے ۔ اس پر ایوان میں فورا بحث ہونی چاہئے ۔ پہلے بھی کئی بار وقفہ سوالات کو ملتوی کر کے عوامی مفادات پر ایوان میں بحث ہوئی ہے اس لئے تحریک التوا تجویز کو منظور کیاجائے ۔
Published: 23 Feb 2021, 7:11 AM IST
اسمبلی اسپیکر نے کہاکہ اس موضوع کیلئے وقت مقرر ہے ابھی وقفہ سوالات کا وقت ہے اس لئے وقفہ سولات کو ہونے دیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ایوان معنی خیز بحث کیلئے ہے ۔اس سے جمہوریت مضبوط ہو گی ۔ اس لئے وہ سبھی اراکین سے درخواست کرتے ہیں کہ مناسب وقت پر ہی مناسب معاملوں کو اٹھائیں۔ شوروغل کے درمیان ہی وقفہ سولات جاری رہا اور اس دوران آرجے ڈی کے للت یادو کے سوال کے جواب میں وزیر مالیات تار کشور پرساد نے کہاکہ کچھ و جوہات کی بنا پر اے سی بل اور ڈی سی بل دینے میں تاخیر ہوتی ہے لیکن 31 مارچ تک سبھی اے سی ۔ ڈی سی بل کو جمع کرنے کی ہدایت محکمہ کو دی گئی ہے ۔
Published: 23 Feb 2021, 7:11 AM IST
چینی ملوں پر کسانوں کے بقایا جات کی ادائیگی سے متعلق سوال کے جواب میں گنا کے وزیر پرمود کمار نے کہاکہ ایک ہفتے میں کسانوں کو ادائیگی کرنے کی ہدایت چینی مل مالکان کو دی گئی ہے ۔ کسانون کے بقائے کی ادائیگی نہیں ہونے پر نیلامی کا عمل کیاجائے گا۔ مڑھورا چینی مل بند ہونے او کسانوں کی بقایا رقم کے معاملے میں پر وزیر مسٹر کمار نے کہاکہ عدالت میں ابھی کیس زیر التوا ہے اوراس کے فیصلے کا انتظار ہے ۔
Published: 23 Feb 2021, 7:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Feb 2021, 7:11 AM IST
تصویر: پریس ریلیز