قومی خبریں

کاس گنج فساد پر یوپی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے آثار

اپوزیشن پارٹیاں اس معاملے میں حکومت کو گھیرنے میں کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتی ہیں۔جبکہ حکومت اپوزیشن کے سوالوں کے جواب دینے کی تیاری میں لگی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا اکھلیش یادو اور یوگی آدتیہ ناتھ

لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی کا آئندہ اجلاس آٹھ فروری سے شروع ہورہا ہے جس میں کاس گنج ، امن وقانون کی صورت حال اور دیگر امور پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لینے کی تیاری ہورہی ہے۔

اپوزیشن پارٹیاں اس معاملے میں حکومت کو گھیرنے میں کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتی ہیں۔ جبکہ حکومت اپوزیشن کے سوالوں کے جواب دینے کی تیاری میں لگی ہے۔ بجٹ اجلاس کے پہلے دن گورنر رام نائک دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ گورنر کے خطاب کے دوران بھی اپوزیشن ہنگامہ کرسکتا ہے۔ پچھلے خطابات کے درمیان اپوزیشن نے جم کر ہنگامہ کیا تھا۔

Published: undefined

تصویر سوشل میڈیا

اپوزیشن رہنما رام گووند چودھری کا کہنا ہے کہ ایوان میں کاس گنج کا معاملہ زوردار طریقے سے اٹھایا جائے گا۔ ساتھ ہی ریاست میں یکے بعد دیگرے ہو رہے مڈبھیڑ کے واقعات بھی اٹھائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوئیڈا میں فرضی مڈبھیڑ کے دوران ایک نوجوان کو گولی ماردی گئی تھی۔ اگر جانچ کی جائے تو ایسے کئی معاملہ سامنے آسکتے ہیں۔ مجرموں کو سزا ملنی چاہئے لیکن مڈبھیڑ کے نام پر کسی معصوم کا قتل نہیں ہونا چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined