قومی خبریں

اپوزیشن اتحاد کا راستہ ہموار، حزب مخالف پارٹیوں کی عظیم الشان ریلی جلد، کھڑگے اور نتیش کی ملاقات کے بعد اعلان

لوک سبھا انتخاب سے قبل اپوزیشن اتحاد کا راستہ ہموار ہو رہا ہے، اس ضمن میں آج کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور جنتا دل یو لیڈر نتیش کمار کی میٹنگ ہوئی جس کے بعد اعلان ہوا کہ جلد ہی ایک ریلی منعقد ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>نتیش کمار کی کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی سے ملاقات</p></div>

نتیش کمار کی کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی سے ملاقات

 

تصویر ویڈیو گریب

اپوزیشن اتحاد کے لیے یکساں نظریہ والی پارٹیوں کے درمیان عام اتفاق کا خاکہ تقریباً تیار ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے مختلف لیڈروں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ چل رہا ہے۔ اسی ضمن میں آج دہلی میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری کے وی سی وینوگوپال نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حزب مخالف پارٹیوں کے درمیان ایک طرح سے اتفاق قائم ہو گیا ہے اور جلد ہی ان سبھی پارٹیوں کی ایک ریلی یا میٹنگ منعقد کی جائے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس کی تاریخ اور وقت کا اعلان ایک دو دن میں کیا جائت گا۔ ساتھ ہی یہ بھی اعلان ہوگا کہ اس میں کون کون سے لیڈران حصہ لینے والے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس میں بڑی تعداد میں اپوزیشن پارٹیاں شامل ہوں گی۔

Published: undefined

22 مئی کو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور نتیش کمار کے درمیان ہوئی میٹنگ کے دوران سابق کانگریس صدر راہل گاندھی بھی موجود تھے۔ کانگریس نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے اس ملاقات کی چھوٹی سی ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں نتیش کمار اپنی بات ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کے سامنے رکھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

Published: undefined

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی اس ملاقات کی ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔ اس کے ساتھ انھوں نے لکھا ہے "اب متحد ہوگا ملک۔ جمہوریت کی مضبوطی ہی ہمارا پیغام۔" ساتھ ہی انھوں نے لکھا ہے کہ "راہل گاندھی اور ہم نے آج بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ موجودہ سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کر ملک کو ایک نئی سمت دینے کے عمل کو آگے بڑھایا۔"

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سے قبل نتیش کمار نے 21 مئی کو دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کی تھی۔ نتیش کمار دراصل گزشتہ تقریباً دو ماہ سے مختلف حزب مخالف پارٹیوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ ہی انھوں نے سب سے پہلے کانگریس صدر کھڑگے سے ملاقات کی تھی، اور پھر اس کے بعد کچھ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس کی طرف سے اپوزیشن اتحاد کا اشارہ ملنے کے بعد ہی نتیش کمار نے اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران سے ملاقات کا دور شروع کیا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اب تک نتیش کمار مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو، اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین وغیرہ سے ملاقات کر چکے ہیں۔ انھوں نے این سی پی چیف شرد پوار اور شیوسینا چیف ادھو ٹھاکرے سے بھی رواں ماہ کے دوسرے عشرے میں ملاقات کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined