حیدرآباد: اے پی کے وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے کہا ہے کہ غیر بی جے پی جماعتیں پہلے وی وی پیاٹس کی گنتی کا مطالبہ کرتے ہوئے منگل کو دفتر الیکشن کمیشن کے روبرو دھرنادیں گی۔
Published: undefined
چندرا بابو نائیڈو نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کو متنازعہ بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر منگل کی شام دہلی روانہ ہوں گے تاکہ بی جے پی کے متبادل محاذ کے قیام کے لئے ان کی کوششوں کو جاری رکھا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ وی وی پیاٹس کی گنتی سے متعلق ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ تعداد میں وی وی پیاٹس کی گنتی کی جائے۔
Published: undefined
نائیڈو نے اپنی بات میڈیا کے سامنے رکھتے ہوئے اس یقین کااظہار کیا ہے کہ ریاست میں صد فیصد تلگودیشم حکومت بنائے گی۔انہوں نے پارٹی کے لیڈران کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتیں عوام کو الجھن میں مبتلا کرناچاہتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں دوسری مرتبہ حکومت بنانے سے تلگودیشم کوکوئی بھی نہیں روک سکتا۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی 18تا20لوک سبھانشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔
Published: undefined
چندرا بابو نائیڈو نے یقین ظاہر کیا کہ تلگودیشم کو 110اسمبلی کی نشستیں حاصل ہوں گی اور یہ تعداد 120تا130بھی ہوسکتی ہے۔انہوں نے ووٹوں کی گنتی کے عمل کے تعلق سے کہاکہ 22مئی کو اس تعلق سے تربیتی پروگرام منعقد کیاجائے گا۔انہوں نے الزا م لگایا کہ مودی ہرکسی کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز
تصویر سوشل میڈیا