قومی خبریں

وزیراعظم کے واٹس ایپ پیغام پر اپوزیشن کا اعتراض، الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

کانگریس لیڈر ششی تھرور نے وزیراعظم کے پیغام پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ آیا الیکشن کمیشن حکمران جماعت کے جانبدارانہ سیاسی مفادات کی تکمیل کے لئے سرکاری مشینری کے اس طرح کے غلط استعمال پر توجہ دے گا؟

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: حزب اختلاف کے کچھ ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خط کو وائٹ واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو بھیجے جانے کے سلسلہ میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جس میں انہوں نے 'ترقی یافتہ ہندوستان' کی تعمیر کے لیے عوام سے حمایت طلب کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے سینئر رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے بیرون ملک مقیم افراد کو وزیراعظم کا خط بھیجے جانے کے معاملے پر رازداری کا مسئلہ اٹھانے والے ایک فرد کی پوسٹ کو 'ایکس' پر ٹیگ کیا۔ انہوں نے کہا، ’’کیا الیکشن کمیشن حکمران جماعت کے جانبدارانہ سیاسی مفادات کی تکمیل کے لیے سرکاری مشینری اور سرکاری ڈیٹا کے اس قسم کے سراسر غلط استعمال پر توجہ دے گا؟‘‘

Published: undefined

کانگریس لیڈر منیش تیواری نے بھی 'ایکس' پر واٹس ایپ پیغام پوسٹ کیا، جس میں وہ خط منسلک ہے جو انہیں اپنے فون پر موصول ہوا۔ تیواری نے کہا، ’’یہ ناپسندیدہ واٹس ایپ پیغام کل دیر رات 12.09 بجے موصول ہوا۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت سے آیا ہے۔ کیا یہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ اور پرائیویسی کے حق دونوں کی کھلی خلاف ورزی نہیں ہے؟‘‘ انہوں نے سوال کیا، ’’وزارت کو میرا موبائل نمبر کیسے ملا؟ وہ کس ڈیٹا بیس تک غیر مجاز رسائی حاصل کر رہے ہیں؟‘‘

Published: undefined

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ساکیت گوکھلے نے بھی الزام لگایا کہ گزشتہ دو دنوں میں مودی اور بی جے پی کو فروغ دینے والا یہ 'ترقی یافتہ ہندوستان' واٹس ایپ پیغام نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس پر سخت ایکشن لینا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined