78ویں یوم آزادی کے موقع پر دہلی کے لال قلعہ سے خطاب کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ یکساں سول کوڈ (UCC) پر کہی گئی بات پر اپوزیشن نے اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کے بیان "ملک میں ایک سیکولر سیول کوڈ ہونا چاہیے" پر حملہ آور ہوتے ہوئے اپوزیشن نے اسے تقسیم کرنے والی تقریر قرار دیا ہے۔
Published: undefined
سیکولر سیول کوڈ پر کانگریسی رہنما وویک تنکھا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کو تقسیم کرنے والی تقریر ہے۔ اس دوران سلمان خورشید نے بدعنوانی کے معاملے پر مودی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ "انہوں نے ابھی تک اپوزیشن پر کارروائی کی ہے، وہ اپنی پارٹی کے رہنماؤں پر کب کارروائی کریں گے"۔ مودی کے سیکولر سیول کوڈ والے بیان پر انہوں نے کہا 'آئین سب سے اوپر ہے'، آئین جو اجازت دے گا وہی ہوگا۔" نیشنلسٹ کانگریس کی سپریا سولے نے اس سلسلے میں کہا کہ یہ بی جے پی نہیں این ڈی اے کی حکومت ہے اس لیے وزیراعظم مودی سیکولر سیول کوڈ کی بات کر رہے ہیں۔
Published: undefined
غور طلب رہے کہ یکساں سول کوڈ کے سلسلے میں اپنی تقریر میں وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ "ہمارے ملک کی سپریم کورٹ نے یکساں سیول کوڈ پر غور و فکر کیا ہے اور ہدایت جاری کی ہے، ایسا اس لیے ہے کیونکہ ہماری آبادی کا ایک اہم حصہ مانتا ہے کہ ہمارا سیول کوڈ فطری طور پر فرقہ وارانہ اور امتیازی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو پورا یقین ہے کہ اس معاملے پر ایک وسیع گفتگو ضروری ہے جہاں مختلف نظریات ساجھا کیے جاسکیں۔ مذببی تقسیم کو قائم رکھنے والے قوانین کا موجودہ سماج میں کوئی جگہ نہیں ہے۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined