قومی خبریں

ملک میں اپوزیشن متحد ہو کر 2024 میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرے گی: ابھے چوٹالہ

چوٹالہ نے کہا کہ آج ہر طبقہ کے لوگ موجودہ ریاستی اور مرکزی حکومت سے ناخوش ہیں، ماضی میں ان حکومتوں کے فیصلوں کی وجہ سے عوام کا ذہن بی جے پی سے ہٹ گیا ہے اور لوگ اب تبدیلی چاہتے ہیں

فائل تصویر / ٹوئٹر / @AbhaySChautala
فائل تصویر / ٹوئٹر / @AbhaySChautala 

سرسا: سابق نائب وزیر اعظم چودھری دیوی لال کے 109 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اتوار کو فتح آباد کی نئی اناج منڈی میں مجوزہ ریاستی سطح کے یوم اعزاز ریلی کے لیے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ بارش کے موسم کے پیش نظر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

آئی این ایل ڈی کے قومی جنرل سکریٹری اور ایم ایل اے چودھری ابھے سنگھ چوٹالہ نے مذکورہ معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اس ریلی کا انعقاد بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار، پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ، میگھالیہ کے گورنر ستپال ملک، تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ، شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، کے سی تیاگی، چودھری بریندر سنگھ، ایم پی اور کسان لیڈر ہنومان بینیوال سمیت کئی سیاسی جماعتوں کے سینئر لیڈر شامل ہوکر چودھری دیوی لال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد خطاب کریں گے۔

Published: undefined

چوٹالہ اور نوجوان لیڈر کرن چوٹالہ نے ریلی کے مقام کا معائنہ کیا اور پارٹی عہدیداروں کو ضروری ہدایات بھی دیں۔ ریلی میں شرکت کے لیے ہوائی جہاز سے آنے والے لیڈر سرسا ایئرپورٹ اور فتح آباد میں بنائے گئے عارضی ہیلی پیڈ پر اتریں گے۔

چوٹالہ نے کہا کہ جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے، اپوزیشن کبھی اس کے خلاف متحد ہو کر نہیں لڑی۔ جب سے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ جیل سے رہا ہوئے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ وہ ملک میں اپوزیشن کو نئے سرے سے متحد کریں اور بی جے پی کے غلط فیصلے کے خلاف متحد ہو کر لڑیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ آج ہر طبقہ کے لوگ موجودہ حکومت سے ناخوش ہیں چاہے وہ مرکزی حکومت ہو یا ریاستی حکومت۔ ماضی میں ان حکومتوں کے فیصلوں کی وجہ سے عوام کا ذہن بی جے پی سے ہٹ گیا ہے اور لوگ اب تبدیلی چاہتے ہیں۔ اس تبدیلی کے لیے عوام کی خواہش ہے کہ اپوزیشن متحد ہو، تاکہ وہ اپنا ووٹ اس کو دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پہلے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کی بات کی تھی۔ کسانوں کی آمدنی تو نہیں بڑھی لیکن ایسے تین کالے زرعی قوانین بنائے، جن کے خلاف 13 ماہ سے لاکھوں لوگ جو اپنے گھر بار چھوڑ کر زرعی سے وابستہ تھے، احتجاج پر اتر آئے۔ آج مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined