قومی خبریں

یوگی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کرنے والے امیتابھ ٹھاکر پر اپوزیشن فدا

پیس پارٹی کے صدر ڈاکٹر محمد ایوب نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’اگر امیتابھ ٹھاکر مسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف اسمبلی کاالیکشن آزادانہ لڑتے ہیں توپیس پارٹی غیرمشروط حمایت اورتعاون دے گی۔‘‘

امیتابھ ٹھاکر اور یوگی آدتیہ ناتھ
امیتابھ ٹھاکر اور یوگی آدتیہ ناتھ  تصویر یو این آئی/ آئی اے این ایس

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف اگلا اسمبلی الیکشن لڑنے کااعلان کرنے والے سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر پر اپوزیشن فدانظرآرہا ہے۔ سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) اورپیس پارٹی نے امیتابھ ٹھاکر کو حمایت دینے کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا ہے۔ پیس پارٹی کے صدر ڈاکٹر محمد ایوب نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’اگر امیتابھ ٹھاکر مسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف اسمبلی کاالیکشن آزادانہ لڑتے ہیں توپیس پارٹی غیرمشروط حمایت اورتعاون دے گی۔‘‘

Published: undefined

دوسری طرف ایس بی ایس پی کے قومی چیف جنرل سکریٹری اروند راجبھر نے بھی امیتابھ ٹھاکر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے فیس بک وال پر لکھا ہے کہ ’’اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کرنے والے سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر اور ان کی اہلیہ سماجی کارکن نوتن ٹھاکرسے ان کی رہائش گاہ پر پارٹی کے ترجمان کنور اجے سنگھ نے ملاقات کر کے ایس بی ایس پی کی پالیسیوں سے آگاہ کرایا اورپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ چند دنوں قبل ہی سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف اسمبلی الیکشن میں کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جس بھی اسمبلی حلقہ سے قسمت آزمائی کریں گے، وہیں سے میں بھی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کروں گا۔ ساتھ ہی امیتابھ ٹھاکر نے کہا تھا کہ ’’وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی مدت کار میں تمام غیر جمہوری، شرپسندی، استحصال پر مبنی، مظالم ڈھانے والے اور تقسیم کرنے والے کام کیے۔ میں اس کی مخالفت میں وزیر اعلیٰ کے خلاف انتخاب لڑوں گا، پھر چاہے آدتیہ ناتھ جہاں سے بھی الیشکن لڑیں۔‘‘ امیتابھ ٹھاکر نے مزید کہا کہ ’’یہ میرے لیے اصولوں کی لڑائی ہے، میں اس میں غلط کے خلاف اپنا احتجاج ظاہر کروں گا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined