بھوپال: کرناٹک حکومت گرنے کے بعد مدھیہ پردیش اسمبلی میں آج لیڈر آف اپوزیشن گوپال بھارگو کی جانب سے حکومت کو چیلنج کرنے پر وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ ان کے رکن اسمبلی ’بِکاؤ‘ نہیں ہیں۔اپوزیشن چاہے تو ایوان میں حکومت کی اکثریت جانچنے کے لیے فلور ٹیسٹ کروا لے۔
Published: undefined
اس سے قبل توجہ دلاؤ تحریک پر بحث کے دوران اپوزیشن کے لیڈر گوپال بھارگو نے حکو مت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت جیسے کاموں پر یقین نہیں ہے لیکن اگر اوپر سے نمبر ایک اور دو کا حکم ہوا تو ریاست میں ایک دن بھی نہیں لگے گا۔
Published: undefined
اس پر وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ اپوزیشن چاہے تو وہ کبھی بھی حکومت کی اکثریت جانچ لے ہم آج ہی اس کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی رکن اسمبلی ’بکاؤ‘ نہیں ہے۔ کانگریس کی حکومت پورے پانچ سال تک چلے گی اور دم خم کے ساتھ چلے گی۔ ریاست کی ترقی کا ایک ایسا نقشہ بنے گا جو ہر طبقے کی خوشحالی کا ضامن ہوگا۔
Published: undefined
حکومت کی حلیف جماعت بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی رکن اسمبلی رام بائی نے بھی وزیر اعلیٰ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن چاہے جہاں سے بھی حکم لے آئے لیکن کمل ناتھ حکومت ہلنے والی نہیں ہے۔
Published: undefined
اس پورے واقعہ کے دوران کانگریس کے وزراء اور اراکین نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر خرید و فروخت کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خوب ہنگامہ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز