سپریم کورٹ نے بہار کے مظفر پور شیلٹر ہوم معاملے میں انتہائی سخت رخ اختیار کیا ہے۔ جمعرات کو عدالت عظمیٰ نے اس سلسلے میں از خود نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی سماعت کی۔ اس معاملے میں عدالت نے سخت رخ اپناتے ہوئے مرکزی اور بہار حکومت کے ساتھ ساتھ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کو نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے میڈیا سے بھی کہا ہے کہ وہ متاثرین کی پہچان ظاہر نہ کریں۔
Published: undefined
دوسری طرف بہار کے مظفر پور شیلٹر ہوم میں ہوئے جنسی استحصال معاملے میں آج بایاں محاذ پارٹیوں نے بہار بند کا اعلان کیا ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کے بہار بند کا آر جے ڈی سمیت کئی حزب مخالف پارٹیوں نے بھی حمایت کی ہے۔ راجدھانی میں بند کےد وران گاندھی میدان کے پاس پولس اور بند حامیوں کے درمیان تصادم کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔ بند کو دیکھتے ہوئے پٹنہ میں سبھی اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
بہار بند کا اثر پوری ریاست میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آراہ، گیا، جہان آباد، شیخ پورہ، نالندہ میں اپوزیشن پارٹی حامیوں نے ٹرین کو روکا تو کئی مقامات پر سڑک ٹرانسپورٹیشن بھی پوری طرح سے متاثر رہی۔ شیخ پورہ میں بہار بند حامیوں نے ہاوڑا-گیا ایکسپریس ٹرین کو روک دیا اور ریلوے ٹریک کو بھی جام کیا ہے۔ جہان آباد میں بند حامیوں نے پٹنہ-رانچی جن شتابندی ایکسپریس کو روکا جب کہ دربھنگہ میں آر جے ڈی اور سی پی ایم کارکنان نے بہار سمپرک کرانتی ٹرین کو روک دیا۔ مدھوبنی میں بھی گنگا ساگر ایکسپریس کو بند حامیوں نے روکا۔ اس کے علاوہ ریاست کے کئی حصوں میں بند کا اثر دیکھنے کو ملا۔
Published: undefined
سیوان: سی پی ایم کارکنان نے چکہ جام کر دیا اور ان کے ساتھ آر جے ڈی بھی اس بند میں شامل رہی۔ مشتعل کارکنان نے حکومت کے خلاف زوردار نعرے بازی کی۔ کارکنان نے جے پی چوک پر ٹرک کھڑا کر ٹرانسپورٹیشن میں رخنہ پیدا کر دیا۔ آر جے ڈی کارکنان کشن گنج میں بس اسٹینڈ کے نزدیک این ایچ 31 کو جام کر مظاہرہ کر رہے ہیں۔
نوادا: سی پی آئی ایم کے کارکنان نے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
مدھے پورہ: مظاہرین نے مدھے پورہ ضلع کے مرلی گنج میں این ایچ 107 شاہراہ پر بینگا پُل کو جام کر مظاہرہ کیا۔ مدھے پورہ شہر کے کرپوری چوک کو بھی جام کر مظاہرہ کیا گیا۔
دربھنگہ: دربھنگہ-جے نگر قومی شاہراہ 527 بی کو دڑیما چوک پر جام کر دیا گیا۔ قومی شاہراہ 57 کو بھی سمری تھانہ چوک پر بند حامیوں نے جام رکھا۔
مدھوبنی: بہار بند تحریک کے دوران رہیکا-مدھوبنی، رہیکا-جے نگر، رہیکا- دربھنگہ (این ایس 105) پر گاڑیوں کی قطار لگ گئی۔
موتیہاری: اپوزیشن پارٹیوں کے بند کی وجہ سے مینا بازار میں جام کی حالت بن گئی۔ موتیہاری میں اپوزیشن پارٹیوں کے بند کی حمایت میں سماجوادی پارٹی بھی سڑکوں پر اتری۔ مظفر پور میں شیلٹر ہوم کا واقعہ انجام دینے والے قصورواروں کو پھانسی کا مطالبہ کرتے ہوئے جلوس بھی نکالا گیا۔
گوپال گنج: آر جے ڈی ضلع صدر اور سابق ممبر اسمبلی ریاض الحق راجو کو 158 حامیوں کے ساتھ نگر تھانہ پولس نے گرفتار کیا۔ بہار بند کے دوران ایس ڈی پی او اور ایس ڈی ایم کی قیادت میں گرفتاری ہوئی۔
بتیا: میناتاڑ میں سی پی آئی ایم حامیوں نے بتیا-میناتاڑ شاہراہ کو جام کر دیا۔ بانس بلے سے گاؤں کی طرف جانے والے راستوں کی بھی گھیرابندی کی۔
Published: undefined
اس درمیان آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ’’وزیر اعلیٰ نتیش کمار جی سے مظفر پور عصمت دری واقعہ پر منھ کھلوا کر رہوں گا۔ ان کی مجرمانہ خاموشی تڑوا کر رہوں گا۔ ان کے کمبھ کرنی ضمیر کو جگا کر رہوں گا۔ ان کی فرضی اخلاقیات ظاہر کر کے رہوں گا۔ ان کا بناوٹی مکھوٹا اتار کر رہوں گا۔ چاہے جو بھی وقت لگے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined