جےپور: راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ڈرگس مافیاؤں کے خلاف چلائے گئے دو روزہ آپریشن کلین سویپ مہم کے تحت 25 معاملہ درج کرکے خاتون سمیت 26 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کمشنر آنند شری واستو نے بتایا کہ جے پور شہرمیں منشیات گانجا، اسمیک، غیر قانونی شراب کی اسمگلنگ کر کے جے پور میں سپلائی اور فروخت کرنے میں منشیات فروش سرگرم ہیں۔ جن کے خلاف گزشتہ 18 فروری سے دو روزہ آپریشن کلن سویپ مہم چلائی گئی۔
Published: undefined
اس آپریشن کے لیے تشکیل شدہ ٹیم نے مخبروں کے ذریعہ مکمل معلومات حاصل کی اور پھر سبھی تھانوں سے رابطہ کیا گیا، اس کے بعد پولیس تھانہ کرنی وہا، کردھنی، چیمو، ہرماڈا، جھوٹواڑا، بھانکروٹا، ٹرانسپورٹ نگر، جواہر نگر، بسی، کانوتا، سانگانیر، پرتاپ نگر، مانسروور، شپرا پتھ، موہانا، سانگا نیر صدر، شیوداس پورا، مانک چیک، برہمپوری اور جے پوری تھانوں کی ٹیم کے ذریعہ کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت کل 26 اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کے قبضے سے سات کلو 252 گرام گانجا،11.87 ملی گرام چرس، 6.39 ملی گرام اسمیک، 322 غیر قانونی انگریزی دیسی شراب کے پاؤچ ، دو ایکٹیوا اسکوٹی اور 5337 روپے برآمد کرکے ضبط کیے گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined