گزشتہ تقریباً 15 دنوں کے اندر این سی پی سربراہ شرد پوار سے پرشانت کشور کی تین ملاقاتوں، اور پھر شرد پوار کی رہائش پر کئی اپوزیشن پارٹی لیڈران کی میٹنگ نے سیاسی گلیاروں میں ہلچل پیدا کر دی ہے، اور ایسی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ بی جے پی کے خلاف آئندہ لوک سبھا انتخابات میں تیسرا محاذ بنانے کی تیاری چل رہی ہے۔ تیسرے محاذ کی بات اس لیے بھی اٹھنے لگیں کہ کانگریس کے کسی لیڈر نے شرد پوار کی رہائش پر ہوئی میٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ لیکن اب شرد پوار نے اس طرح کی کوششوں سے انکار کرتے ہوئے واضح لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ کوئی بھی متبادل محاذ کانگریس کو ساتھ لیے بغیر نہیں بن سکتا۔
Published: undefined
شرد پوار کے گھر پر ہوئی میٹنگ کے بعد اس میں شامل لیڈروں نے کہا تھا کہ سینئر لیڈر یشونت سنہا نے پوار کے گھر میٹنگ بلائی تھی اور اس دوران موجودہ سیاسی حالات پر تبادلہ خیال ضرور ہوا، لیکن بی جے پی کے خلاف محاذ تیار کرنے پر کوئی اہم تبادلہ خیال نہیں ہوا۔ اب شرد پوار نے یہ بیان دیا ہے کہ میٹنگ میں اتحاد کو لے کر کوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی، لیکن میں نے میٹنگ میں یہ ضرور کہا کہ اگر کوئی متبادل طاقت کھڑا کرنا ہےتو کانگریس کو ساتھ لے کر ہی کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined