قومی خبریں

صوبہ اتر پردیش کی ترقی کانگریس ہی کر سکتی ہے: وویک بنسل

کانگریس لیڈر وویک بنسل نے کہا کہ بی جے پی نے جس طرح کی سیاست ملک میں کی ہے، سماج کے ہر طبقہ کے لیے خطرناک ہے اور اس سے ملک کا وقار دنیا بھر میں مجروح ہوا ہے۔

تصویر ابوہریرہ
تصویر ابوہریرہ 

علی گڑھ: کانگریس کے سینئر لیڈر اور کول حلقہ سے کانگریس امیدوار وویک بنسل نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کانگریس ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک اور صوبہ کو بغیر کسی تفریق کے ترقی و خوشحالی دے سکتی ہے اور سماج میں استحکام پیدا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے انہوں نے ترقیاتی پروگرام کی خاکہ بندی کی ہے وہی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایک مضبوط قدم ہے۔

Published: undefined

بے جے پی کی موجودہ حکومت کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وویک بنسل نے کہا کہ بی جے پی نے جس طرح کی سیاست ملک میں کی ہے، سماج کے ہر طبقہ کے لیے خطرناک ہے اور اس سے ملک کا وقار دنیا بھر میں مجروح ہوا ہے۔ ملک ان کی اس نفرت بھری سیاست کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پرینکا گاندھی نے عوامی مفاد اور ملک کی آدھی آبادی (خواتین) کے لئے جس طرح سے 40 فیصد ریزرویشن اسمبلی انتخابات میں خواتین کو دی ہے اور نوجوان بچیوں کی مفت تعلیم و دیگر سہولیات و بے روزگار نوجوانوں کو 20 لاکھ روزگار دینے کا وعدہ اپنے انتخابی منشور میں کیا ہے وہ کر کے دکھائیں گے۔

Published: undefined

وویک بنسل نے بات چیت کے دوران کہا کہ کانگریس کبھی بھی بی جے پی کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتی ہے۔ مرکز میں مودی حکومت کے دوبارہ آنے کے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یہ ملک معصوم اور سچے لوگوں کا ہے اس لئے بھولے اور سچے عوام بی جے پی کے جھوٹ اور فریب میں آ گئے لیکن اب عوام بی جے پی کی فریب کو سمجھ چکے ہیں اور بی جے پی سے دامن چھڑانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے رام مندر کے نام پر وصول کئے گئے چندے کو بی جے پی اور ان کی ہم نوا جماعتوں نے خرد برد کیا اس کو پورے ملک نے دیکھا ہے۔ اسی طرح سے کورونا کے نام پر پی ایم کیئر فنڈ کے نام سے جس طرح سے پرائیویٹ ٹرسٹ بنا کر عوام سے چندے کی وصولیابی کی گئی اور اس کا استعمال اپنے ذاتی مفادات کی حصولیابی کے لیے کیا گیا، وہ بھی کسی سے پوشیدہ نہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined