قومی خبریں

پیازکی قیمتوں سے لوگوں کی آنکھوں میں آنسو، دہلی کے خوردہ بازار میں قیمت 78 روپے فی کلو

پیاز کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے مرکزی حکومت نے 31 دسمبر تک پیاز کی کم از کم برآمدی قیمت امریکی ڈالر 800 فی ٹن مقرر کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

پیاز کی قیمتیں اب لوگوں کی آنکھوں میں  آنسولا رہی ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دہلی این سی آر میں خوردہ بازار میں پیاز کی اوسط قیمت 78 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

صارفین کے امور کے محکمے کے پرائس مانیٹرنگ ڈویژن کے مطابق، 30 اکتوبر 2023 کو قومی راجدھانی کے علاقے یعنی دہلی این سی آر میں پیاز 78 روپے فی کلو میں دستیاب تھی۔ تاہم اعداد و شمار کے مطابق پیاز کی اوسط قیمت 50.35 روپے فی کلو ہے۔ زیادہ سے زیادہ قیمت 83 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ ماڈل قیمت 60 روپے فی کلو اور کم از کم قیمت 17 روپے فی کلو  رہی ہے۔ یہ سرکاری اعداد و شمار پر مبنی تھا لیکن دہلی کے کئی علاقوں میں خوردہ بازار میں قیمتیں 80 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں۔

Published: undefined

پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے اور مقامی مارکیٹ میں پیاز کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے مرکزی حکومت نے پیاز کی برآمد پر 31 دسمبر تک کم از کم برآمدی قیمت (ایم ای پی) $800 فی ٹن مقرر کی ہے جو کہ 67 روپے  فی کلو ہے۔ مرکزی حکومت نے بفر اسٹاک کے لیے اضافی دو لاکھ ٹن پیاز خریدنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی حکومت نے پانچ لاکھ ٹن سے زیادہ پیاز خریدی تھی۔

Published: undefined

بفر اسٹاک سے پیاز اگست کے دوسرے ہفتے سے ملک بھر کے بڑے کھپت مراکز میں لگاتار فروخت ہو رہی ہے۔ اسے این سی سی ایف اور نیفڈ کے ذریعے چلائی جانے والی موبائل وین سے 25 روپے فی کلو کی شرح سے خوردہ صارفین کو فراہم کیا گیا ہے۔ غیر مساوی بارش اور خریف پیاز کی بوائی میں تاخیر کی وجہ سے پیاز کا زیر کاشت رقبہ کم رہا اور فصل دیر سے پہنچی۔ اب دسمبر سے پہلے پیاز کی قیمتیں رکنے کے امکانات کم نظر آتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined