جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ دیہاتوں میں کورونا انفیکشن کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر ریاستی حکومت اچھے علاج کے انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے اور سی ایچ سی اور پی ایچ سی تک کووڈ ٹریٹمنٹ کے مناسب نظام کو یقینی بنائے گی۔ 25 ہزار نرسنگ ورکرز اور ایک ہزار میڈیکل افسران کو عارضی بنیادوں پر فوری خدمات انجام دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Published: undefined
اشوک گہلوت اتوار کی رات ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کوڈ انفیکشن، لاک ڈاؤن اور وسائل کی دستیابی سمیت دیگر متعلقہ موضوعات پر اعلی سطح پر جائزہ لے رہے تھے۔ آنے والے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلی نے بلاک سطح پر کووڈ مشاورت اور کووڈ کیئر سنٹر کے طور پر تیار کردہ سی ایچ سی میں آئی سی یو اور دس بستروں کو ہائی فلو آکسیجن فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، اس کے ساتھ ساتھ اس میں پیڈیاٹرک انٹینسیو کیئر یونٹ بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اس طرح کووڈ کے مریضوں کو مقامی طور پر آکسیجن کی سہولت میسر آسکے، ہر پی ایچ سی میں پانچ اور سی ایچ سی میں 10 آکسیجن بیڈ لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سارا زور اس بات پر ہونا چاہیے کہ ہم دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کو کس طرح بہتر بناسکتے ہیں۔
Published: undefined
اشوک گہلوت نے کہا کہ لوگوں کو علاج معالجے کے بھاری اخراجات سے نجات دلانے کے لئے ریاستی حکومت نے وزیر اعلی چرنجیوی ہیلتھ انشورنس اسکیم شروع کی ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ اس کے موثر نفاذ کے لئے ایک کنٹرول روم قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس کنٹرول روم کو اسکیم سے متعلق تمام شکایات کے موثر حل کو یقینی بنانا چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز