رام نومی کے موقع پر گجرات میں فرقہ وارانہ تصادم ہوا جس میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ یہ تصادم رام نومی کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران ہوا۔ کھمبھاٹ اور ہمت نگر شہر میں یہ تصادم سامنے آیا جس میں دو فرقوں کے درمیان تشدد ہوا۔ خبروں کے مطابق وشو ہندو پریشد نے ہمت نگر میں رام نومی کا جلوس نکالا اور کہا یہ جا رہا ہے کہ کچھ شرپسندوں نے جلوس پر پتھراؤ شروع کر دیا جس کے بعد زبردست ہنگامہ ہوا۔ شرپسندوں نے سڑک پر کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا اور دکانوں کو آگ لگا دی گئی۔ واضح رہے ko پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے پر 15 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
Published: undefined
حکام نے بتایا کہ تصادم کرنے والے گروپوں نے دونوں جگہوں پر پتھراؤ اور آتش زنی کی اور پولیس کو حالات پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے۔ واضح رہے کہ کھمبھاٹ شہر آنند ضلع میں واقع ہے، اور ہمت نگر سابر کانٹھا ضلع میں واقع ہے۔
Published: undefined
خبروں کے مطابق پولیس سپرنٹنڈنت نے بتایا کہ ’’ایک نامعلوم شخص کی لاش کھمبھاٹ سے برآمد ہوئی۔ مرنے والے شخص کی عمر تقریباً 65 سال معلوم ہوتی ہے۔ اتوار کی دوپہر کے آخر میں رام نومی کے جلوس کے دوران دونوں فرقوں کے درمیان تصادم ہوا اور دونوں گروہوں کے لوگوں نے ایک دوسرے کے اوپر پتھراؤ کیا۔‘‘
Published: undefined
حکام نے کہا کہ واقعے کے دوران ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ خبروں کے مطابق شرپسندوں نے دکان کے کچھ کیبنس کو آگ لگا دی۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ متوفی کی موت دنگے میں ہوئے زخموں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ معاملہ کی جانچ ہو رہی ہے ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined