اتر پردیش میں جرائم کے واقعات بالکل عام ہو چکے ہیں۔ ذرا ذرا سی بات پر پٹائی اور قتل معمول کی خبریں بن گئی ہیں۔ تازہ معاملہ اتر پردیش کے بہرائچ کا ہے جہاں ’سوچھ بھارت‘ کے نام پر کچھ لوگوں نے 23 سالہ نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سہیل نامی نوجوان پبلک پلیس پر کھلے میں پیشاب کر رہا تھا جسے مبینہ طور پر چار لوگوں نے پیٹ پیٹ کر بے دَم کر دیا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا، لیکن علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ واقعہ کے بعد تین لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور پولس جانچ شروع ہو گئی ہے۔
Published: undefined
واقعہ اتوار کی دیر رات کا بتایا جا رہا ہے۔ بہرائچ ضلع کے کھیری ڈکولی گاؤں میں سہیل اپنے چچا کے گھر کے سامنے پیشاب کر رہا تھا۔ اس حرکت پر پڑوسیوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ خبروں کے مطابق رام مورت، آتما رام، رام پال، سنیہی اور منجیت نے کھلے میں پیشاب کرنے پر اعتراض ظاہر کیا اور پھر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔ الزام ہے کہ چاروں اسے تب تک پیٹتے رہے جب تک وہ نیم مردہ نہیں ہو گیا۔ سہیل کے اہل خانہ اسے فوراً اسپتال لے گئے لیکن اس کی زندگی نہیں بچائی جا سکی۔
Published: undefined
بہرائچ کے پولس سپرنٹنڈنٹ وپن مشرا نے واقعہ کے تعلق سے بتایا کہ حملے میں سہیل سنگین طور پر زخمی ہو گیا تھا اور اسے ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ وپن مشرا نے مزید کہا کہ مہلوک کے چچا چنتا رام نے شکایت درج کرائی ہے جس کی بنیاد پر معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس تعلق سے رام مورت، سنیہی اور منجیت کو حراست میں بھی لیا گیا ہے، باقی ملزمین کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined