آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور کے سرکاری اسپتال میں ایک شخص کی موت نے ڈاکٹروں اور دیگر مریضوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔ فوت ہونے والے شخص کو کورونا وائرس کی علامات پر خصوصی وارڈ میں رکھا گیا تھا جہاں اس کا علاج کیا جا رہا تھا، تاہم دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی۔
Published: undefined
ڈاکٹرس نے فوت ہونے والے مریض کے نمونے لیب کو بھیجے ہیں تاکہ کورونا وائرس کی تصدیق کی جا سکے۔ دوسری طرف اس کی لاش کی منتقلی میں بھی کافی احتیاط برتی جا رہی ہے۔ مرنے والے شخص کا تعلق ضلع گنٹور سے ہے۔
Published: undefined
اسپتال کے اسٹاف کے مطابق وہ گزشتہ 15 سال سے ٹی بی کے مرض کا شکار تھا اور پیر کو اس کو اسپتال لایا گیا تھا تاہم اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہو گئی۔ اس کے ارکان خاندان نے کہا کہ ان کے خاندان میں کوئی بھی بیرون ملک نہیں گیا جبکہ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ معاملہ کی تمام رپورٹس آنے کے بعد ہی کوئی وضاحت کی جا سکے گی۔
Published: undefined
آندھرا پردیش میں کووڈ-19 کے 3 نئے مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 8 ہو گئی ہے، جن کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔ صوبائی حکومت نے احتیاط کے طور پر ریاست کی سرحدوں کو پہلے ہی سیل کر دیا گیا تھا جبکہ لاک ڈاؤں پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
ادھر ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 587 کیسوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ 40 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ بقیہ 537 مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کی بیماری سے ملک بھر میں اب تک 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز