قومی خبریں

وَن نیشن، وَن الیکشن: سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی صدارت میں آج ہوگی کمیٹی کی پہلی میٹنگ

مرکز نے لوک سبھا، ریاستی اسمبلیوں، نگر پالیکاؤں اور پنچایتوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے سے متعلق غور کرنے اور جلد از جلد سفارشات دینے کے لیے ہفتہ کو 8 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند</p></div>

سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند

 
تصویر یو این آئی

وَن نیشن-وَن الیکشن (ایک ملک-ایک انتخاب) کے لیے مرکزی حکومت کی طرف سے تشکیل کمیٹی کی آج پہلی میٹنگ ہونے والی ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ میٹنگ سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے گھر پر ہی ان کی صدارت میں کی جا سکتی ہے جس میں کمیٹی کے سبھی اراکین شامل ہوں گے۔ میٹنگ کس وقت شروع ہوگی، اس سلسلے میں مصدقہ طور پر کچھ بھی سامنے نہیں آیا ہے، لیکن یہ ضرور بتایا جا رہا ہے کہ کمیٹی اراکین دوپہر بعد اس میٹنگ میں شریک ہونے کے لیے جمع ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے لوک سبھا، ریاستی اسمبلیوں، نگر پالیکاؤں اور پنچایتوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے سے متعلق غور کرنے اور جلد از جلد سفارشات دینے کے لیے ہفتہ کو 8 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ وزارت قانون کے اعلیٰ افسران نے گزشتہ اتوار کو رام ناتھ کووند سے ملاقات کی تھی اور یہ جاننا چاہا تھا کہ وہ کمیٹی کے ساتھ ایجنڈے پر کس طرح سے آگے بڑھیں گے۔

Published: undefined

وزارت قانون نے پہلے ہی یہ جانکاری فراہم کر دی ہے کہ اس کمیٹی کی قیادت سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کریں گے۔ کمیٹی میں وزیر داخلہ امت شاہ، راجیہ سبھا میں حزب مخالف کے سابق لیڈر غلام نبی آزاد، مالیاتی کمیشن کے سابق صدر این کے سنگھ، لوک سبھا کے سابق جنرل سکریٹری سبھاش سی کشیپ، سینئر وکیل ہریش سالوے اور سابق چیف وجلنس کمشنر سنجے کوٹھاری شامل ہیں۔ کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو بھی اس کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا لیکن انھوں نے اس دعوت کو نامنظور کرتے ہوئے کمیٹی سے خود کو کنارہ کر لیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined