سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی صدارت والی اعلیٰ سطحی کمیٹی وَن نیشن، وَن الیکشن (ایک ملک، ایک انتخاب) کے امکانات کو تلاش کرنے میں مصروف ہے۔ اس سلسلے میں ایک بڑی خبر یہ سامنے آ رہی ہے کہ لاء کمیشن اپنا روڈ میپ یعنی خاکہ اگلے ہفتہ کووند کمیٹی کے ساتھ شیئر کرے گا۔ دراصل کمیٹی نے لاء کمیشن کو 25 اکتوبر کو مدعو کیا ہے تاکہ وہ وَن نیشن، وَن الیکشن کے بارے میں اس کی رائے جان سکے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اعلیٰ سطحی کمیٹی نے حال ہی میں اپنی پہلی میٹنگ میں وَن نیشن، وَن الیکشن کے تعلق سے سیاسی پارٹیوں کی رائے جانے کا فیصلہ کیا تھا اور اب انھوں نے ملک میں ایک ساتھ انتخاب کرانے پر ان کی رائے جاننے کے لیے خط بھی لکھا ہے۔ میڈیا ذرائع نے اس خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کو بھیجے گئے خط میں ان سے ’مناسب تاریخ‘ پر ان کے ساتھ بات چیت کا مطالبہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پارٹیوں کو آئندہ تین ماہ میں تحریری طور پر اپنے نظریات بھیجنے کا متبادل بھی دیا گیا ہے۔
Published: undefined
بہرحال، جسٹس ریتو راج اوستھی کی صدارت والا لاء کمیشن مدت کار کو بڑھا کر یا گھٹا کر سبھی اسمبلی انتخابات کو یکجا کرنے کے فارمولے پر کام کر رہا ہے، تاکہ یہ انتخاب 2029 کے لوک سبھا انتخاب میں ساتھ کرائے جا سکیں۔ لاء کمیشن لوک سبھا، ریاستی اسمبلیوں اور مقامی بلدیوں کے لیے یکساں ووٹر لسٹ یقینی بنانے کے لیے ایک نظام تیار کر رہا ہے تاکہ اخراجات اور مین پاور کے استعمال کو کم کیا جا سکے۔ 2029 سے ریاست اور لوک سبھا دونوں کے انتخاب ایک ساتھ کرانے کے لیے مختلف اسمبلی انتخابات کو یکجا کرنے کے لیے کمیشن اسمبلیوں کی مدت کار کو کم کرنے یا بڑھانے کا مشورہ دے سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined