قومی خبریں

وَن نیشن، وَن الیکشن: کل صبح 11 بجے ہوگی کمیٹی کی میٹنگ، روڈ میپ پر ہوگا تبادلہ خیال

وَن نیشن، وَن الیکشن کے تعلق سے بنائی گئی کمیٹی کے چیئرمین سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ہیں، کمیٹی کے دیگر اراکین میں امت شاہ، ارجن رام میگھوال اور غلام نبی آزاد جیسے نام شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ون نیشن ون الیکشن / علامتی تصویر</p></div>

ون نیشن ون الیکشن / علامتی تصویر

 

پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس ختم ہو چکا ہے اور اب ’وَن نیشن، وَن الیکشن‘ کو لے کر سرگرمیاں شروع ہونے والی ہیں۔ ایک ملک، ایک انتخاب کے امکانات کو تلاش کرنے کے مقصد سے سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی سربراہی والی کمیٹی کی میٹنگ ہفتہ (23 ستمبر) کے روز صبح 11 بجے ہونے والی ہے۔ اس میٹنگ میں وَن نیشن، وَن الیکشن کے لیے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق اس میٹنگ میں کمیٹی کے چیئرمین رام ناتھ کووند کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال، سکریٹری برائے قانون کے ساتھ ساتھ کمیٹی کے دیگر اراکین شامل ہوں گے۔ رام ناتھ کووند نے گزشتہ دنوں اڈیشہ میں دیے گئے ایک بیان میں واضح کیا تھا کہ میٹنگ 23 ستمبر کو ہوگی اور امید کی جا رہی ہے کہ وَن نیشن، وَن الیکشن کو لے کر سرگرمیاں اب تیز ہو جائیں گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے لوک سبھا، ریاستی اسمبلیوں، شہری بلدیوں اور پنچایتوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کے معاملے پر سفارش کرنے کے لیے گزشتہ 2 ستمبر کو 8 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ اس کمیٹی کا چیئرمین رام ناتھ کووند کو بنایا گیا ہے، جبکہ اس کمیٹی میں شامل دیگر اراکین کے نام ہیں امت شاہ، غلام نبی آزاد، این کے سنگھ، سبھاش سی کشیپ، ہریش سالوے اور سنجے کوٹھاری۔ کمیٹی میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو بھی شامل کیا گیا تھا لیکن انھوں نے اس دعوت کو نامنظور کرتے ہوئے کمیٹی سے خود کو کنارہ کر لیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined