کورونا وائرس سے انفیکشن کے بڑھتے اثرات کے درمیان ہندوستان میں لوگ پوری طرح سے گھر میں قید ہو چکے ہیں۔ جس شخص کو اس وائرس کا انفیکشن ہے وہ گھروں میں یا اسپتال و کوارنٹائن سنٹر میں علیحدہ رہ رہا ہے اور جو لوگ اس انفیکشن کی زد میں نہیں ہیں وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ گھروں میں بند ہیں۔ اس درمیان کئی ایسی خبریں سامنے آئی ہیں جس میں کوارنٹائن شخص یا پھر کورونا کے مشتبہ مریض نے ذہنی تناؤ یا گھبراہٹ کی وجہ سے خودکشی کر لی۔ ایسا ہی ایک معاملہ گجرات سے سامنے آیا ہے جہاں 14 دنوں سے گھر میں کوارنٹائن ایک شخص نے پھانسی لگا کر اپنی جان دے دی۔
Published: undefined
واقعہ گجرات کے بناسکانٹھا کا ہے جہاں 20 مارچ سے گھر میں کوارنٹائن شخص نے جمعہ کے روز پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ حالانکہ 3 اپریل کو ہی اس کی کوارنٹائن مدت ختم ہو رہی تھی، لیکن بتایا جا رہا ہے کہ ذہنی تناؤ کی وجہ سے اس نے موت کو گلے لگا لیا۔ اس واقعہ کے بعد مقامی لوگوں میں رنج و غم کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پولس نے مہلوک کی لاش کو قبضے میں لے لیا ہے اور پورے واقعہ کی جانچ کر رہی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اب تک ملک میں کورونا وائرس کا انفیکشن 3 ہزار سے بھی زیادہ لوگوں میں پایا جا چکا ہے اور مہلوکین کیس تعداد 60 کو پار کر چکی ہے۔ جہاں تک گجرات کا سوال ہے، یہاں متاثرین کی تعداد 100 کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 8 ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز