ہاتھرس: اتر پردیش میں ہاتھرس کے ساسنی علاقے کے گاؤں نوجل پور میں ایک کسان کو دن دہاڑے گولی مار کر ہلاک کرنے والے ملزم گور و سونگرا پر پولیس نے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کے مطابق دیگر دو ملزمان پر بھی 25-25 ہزار روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے اس معاملے میں اب تک ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ملزم گورو مقدمے کو واپس لینے اور اس کی چھوٹی بیٹی سے شادی کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہا تھا۔ مقتول کی بیٹی نے چار نامزد سمیت چھ افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس کی بنیاد پر معاملہ درج کرکے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بقیہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ یکم مارچ بروز پیر کھیت میں آلو کی کھودائی کروا رہے ایک کسان کو دن دہاڑے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ملزم مقتول کی بیٹی سے چھیڑ خانی کرنے کے الزام میں گرفتار ہوا تھا اور فی الحال ضمانت پر جیل سے باہر تھا۔ تقریباً ڈھائی سال پہلے کسان نے مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ گورو نے اس کے گھر میں گھس کر اس کی بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔
Published: undefined
منگل کے روز کسان کے مشتعل خاندان نے قتل کے ملزمین کی گرفتاری ہونے تک لاش کی آخری رسومات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ حکام نے سمجھا بجھا کر کسی طرح ان کو آخری رسومات کے لیے راضی کیا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سبھی کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز